بھارت: راجستھان میں لڑاکا طیارہ 'مگ 21' گر کر تباہ

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021
طیارے نے ایئر بیس سے جیسے ہی اڑان بھری میں اس میں تکنیکی خرابی آگئی — فائل فوٹو / انڈیا ٹی وی
طیارے نے ایئر بیس سے جیسے ہی اڑان بھری میں اس میں تکنیکی خرابی آگئی — فائل فوٹو / انڈیا ٹی وی

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا مِگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کی صورت گڑھ ایئر بیس میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 8 بجے پیش آیا۔

بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے کا پائلٹ محفوظ ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ طیارے نے ایئر بیس سے جیسے ہی اڑان بھری میں اس میں تکنیکی خرابی آگئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری ایجیکٹ کیا اور زمین پر بحفاظت واپسی کی جبکہ طیارہ کچھ دور گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ

انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر مملکت برائے دفاع شریپاد نائیک نے 2019 میں پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ 2016 سے اس وقت تک بھارتی فضائیہ کے 27 طیارے تباہ ہوئے جن میں 15 جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔

سال 19-2018 میں طیارے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا اور بھارتی فضائیہ 7 جنگی جہاز، 2 ہیلی کاپٹرز اور 2 ٹرینرز سے محروم ہوگئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں