ایل جی کے رول ایبل فون کی پہلی جھلک

11 جنوری 2021
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی کی جانب سے رول ایبل اسمارٹ فون پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے اور اب کمپنی نے اس کی جھلک پیش کی ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر ایل جی نے ایل جی رول ایبل نامی ڈیوائس کی جھلک پیش کی، جسے کمپنی نے منفرد ری سائز ایبل اسکرین قرار دیا۔

یہ ڈیوائس ایک فون سے چھوٹے ٹیبلیٹ میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں، یعنی اسکرین اوپر سے نیچے سلائیڈ ہوسکتی ہے۔

فی الحال تو یہ ایک کانسیپٹ فون ہے جو ایل جی کے ایکسپلورر پراجیکٹ کا حصہ ہے اور ابھی معلوم نہیں کہ اس ڈسپلے کے لیے ایل جی کی جانب سے کونسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ایل جی ایکسپلورر پراجیکٹ کے تحت گزشتہ سال ایل جی ونگ اسمارٹ فون پیش کیا گیا تھا جو روٹیٹنگ ڈیزائن کے ساتھ ہے جس میں 2 او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ ایل جی رول ایبل فون کبھی عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا نہیں۔

مگر کمپنی کی جانب سے اس تجربے کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے سے عندیہ ملتا ہے کہ ایل جی رول ایبل مستقبل میں کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ کانسیپٹ فون دیکھنے میں سام سنگ کے فولڈ ایبل فونز کا جواب لگتا ہے اور اس کا حجم روایتی اسمارٹ فون ڈسپلے جیسا ہے، جب تک اسے چھوٹے ٹیبلیٹ میں نہیں بدلا جاتا۔

اس طرح کے او ایل ای ڈی ڈسپلے پر اوپو کی جانب سے بھی کام کیا جارہا ہے جس کی ایک کانسیپٹ ڈٰوائس کچھ عرصے پہلے سامنے آئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں