پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2021
تینوں افسران پاک بحریہ کی متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں — بشکریہ پاک بحریہ
تینوں افسران پاک بحریہ کی متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں — بشکریہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے کموڈور جاوید اقبال، کموڈور محمد سہیل ارشد اور کموڈور سلمان الیاس کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے فلیگ افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں اور تینوں افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

تینوں افسران پاک بحریہ کی متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں 1989 میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے برطانیہ سے کمیونیکیشن اینڈ الیکڑیکل سسٹمز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے سربراہ کا منصب سنبھال لیا

اُن کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں کمانڈنگ افسر نیول پریسیشن الیکٹرانک کمپلیکس اور کمانڈر ٹیکنیکل سپورٹ (کوسٹل) جناح نیول بیس اورماڑہ شامل ہیں۔

ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں فرانس میں پی این ٹیکنیکل لیاژن افسر، کمانڈر لاجسٹک کے سینئر اسٹاف افسر (سب میرین)، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر سب میرین مینٹینس اور میری ٹائم ٹیکنالوجیکل کمپلیکس میں چیف منیجر ٹیکنیکل شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے 1989 میں پاکستان بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ان کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں پاک بحریہ کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سب میرین اور جنرل منیجر سب میرین پراجیکٹس شامل ہے۔

ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں اسٹاف افسر کمانڈر سب میرین (الیکٹریکل)، اسٹاف افسر (سب میرین) کمانڈر لاجسٹکس ہیڈکوارٹرز اور ٹیکنیکل ممبر آگسٹا 90 'بی' سب میرین فرانس اور ڈی جی سب میرین پراجکٹس شامل ہیں۔

انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بطور ڈائریکٹر اسٹاف بھی فرائض سرانجام دیے۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈو فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے 1990 میں پاکستان نیوی کی تعمیراتی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے برطانیہ سے (نیول آرکیٹیکچر) میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔

ان کی اہم کمانڈ تعیناتیوں میں کمانڈانٹ پی این ایس کارساز اور جنرل منیجر (ٹیکنیکل) کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینیئرنگ ورکس شامل ہیں۔

ان کی اہم اسٹاف تعیناتیوں میں اسسٹنٹ منیجر (اسٹرکچر اینڈ کوالٹی انشورنس) سعودی عرب، پاکستان نیوی ڈاکیارڈ منیجر پائپنگ اور منیجر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینیئرنگ ورکس (ڈیزائن اینڈ شپ بلڈنگ) شامل ہیں۔

رئیر ایڈمرل سلمان الیاس نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر نیول کنسٹرکشنز بھی فرائض سرانجام دیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں