فوجی کا بیٹا فوجی، ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر تو اداکار کا بیٹا اداکار کیوں نہیں؟ احد رضا میر

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021
شوبز کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار کو اقربا پروری کا طعنہ دینا درست نہیں، اداکار—فائل فوٹو: فیس بک
شوبز کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار کو اقربا پروری کا طعنہ دینا درست نہیں، اداکار—فائل فوٹو: فیس بک

دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری پر بات ہوتی آئی ہے اور وقتا بوقتا پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کئی ایسے ستارے ہیں جن کا تعلق شوبز گھرانوں سے ہے اور ایسے ہی ستاروں میں مقبول اداکار احد رضا میر بھی ہیں۔

تاہم احد رضا میر کا خیال ہے کہ یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ اداکار کا بیٹا اس لیے ہی اداکار بنتا ہے، کیوں کہ اسے والد کی وجہ سے موقع ملتا ہے۔

احد رضا میر نے حال ہی میں کینیڈین نژاد عرب اینکر انس بوخش کے ساتھ یوٹیوب پر بات کرتے ہوئے دلیل دی کہ جس طرح کسی فوجی کا بیٹا فوجی اور سیاستدان کا بیٹا سیاستدان بنتا ہے، اسی طرح بعض اوقات اداکار کا بیٹا بھی اداکار بنتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ عام طور پر لوگ شوبز خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار پر اس وقت ہی تنقید کرتے ہیں جب وہ کوئی اچھا کام کرکے کامیاب بن جاتا ہے۔

انہوں نے اس خیال کو غلط قرار دیا کہ وہ بھی اقربا پروری کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں آئے۔

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے والد بھی اداکار تھے تاہم انہیں شوبز میں ان کے والد کی وجہ سے کام نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد سجل علی اور احد رضا میر کا پہلا فوٹو شوٹ

اداکار کے مطابق انہیں تو بچپن میں یہ معلوم بھی نہیں تھا کہ ان کے والد کیا کرتے ہیں اور پھر وہ اپنی تعلیم میں مصروف ہوگئے لیکن پھر انہوں نے کینیڈا میں تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا۔

احد رضا میر نے اپنی زندگی سے متعلق بتایا کہ انہوں نے اب تک کینیڈا اور پاکستان میں ایک جتنا ہی وقت گزارا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے کینیڈا سے پاکستان منتقل ہونے کے سوال پر بتایا کہ دراصل وہاں انہیں بڑے کردار نہیں دیے جا رہے تھے اور انہیں مخصوص قسم کے کردار دیے جاتے تھے۔

انہوں نے اپنی رنگت کے حوالے سے بتایا کہ انہیں ان کی رنگت کی وجہ سے دہشت گردی کے کردار دیے جانے سمیت صرف ایشیائی کردار دیے جاتے تھے، جس وجہ سے انہوں نے وہاں سے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر حقیقی زندگی کے ہم سفر بن گئے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ان کی جڑیں تھیں اور یہ ملک ان کے آباؤ اجداد کا ہے، اس لیے بھی وہ کینیڈا سے یہاں منتقل ہوئے اور انہوں نے یہاں شوبز میں محنت کی۔

احد رضا میر نے شادی کیے جانے کو بھی زندگی کا بہترین لمحہ قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
احد رضا میر نے شادی کیے جانے کو بھی زندگی کا بہترین لمحہ قرار دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

احد رضا میر نے اپنی زندگی کے اب تک کے بہترین لمحات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شادی کرنا اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اب تک کے بہترین لمحات ہیں تاہم ساتھ ہی کہا کہ ابھی تک ان کی زندگی میں سب سے خوبصورت یا بہترین لمحہ نہیں آیا۔

زندگی کے بدترین لمحے سے متعلق بات کرتے ہوئے احد رضا میر نے بتایا کہ جب وہ کینیڈا میں تھے تو ان کے ایک دوست کا 22 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا اور وہ ان کی زندگی کا بدترین لمحہ تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں