کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

01 فروری 2021

ای میل

اداکار نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں دسمبر 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں دسمبر 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی کامیڈین، میزبان و اداکار کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی اور انہوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو بتائی۔

چند دن قبل ہی کپل شرما نے تصدیق کی تھی کہ وہ ان کا ٹی وی شو کچھ عرصے کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس وجہ سے انہوں نے شو بند کیا۔

کپل شرما نے اگرچہ بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ کب تک ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈین کپل شرما نے بھی شادی کرلی

تاہم یکم فروری کو انہوں نے اپنی ٹوئٹ اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔

کپل شرما نے خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

اداکار و میزبان نے دعائیں اور نیک تمنائیں کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا، تاہم انہوں نے بیٹا کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے بیٹے اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مداحوں نے ان سے بچے اور والدہ کی تصاویر دکھانے کا مطالبہ بھی کیا، تاہم اداکار نے بچے کی تصویر شیئر کرنے کے فرمائش پر کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: میرے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، کپل شرما

کپل شرما کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹی کا نام انایا رکھا تھا۔

اداکار نے دسمبر 2018 میں قریبی ساتھی گنی چتراتھ سے شادی کی تھی اور اب جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اب وہ جلد ہی دوبارہ ٹی وی پر اپنا شو شروع کریں گے، تاہم وہ کب تک شو شروع کریں گے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on