افغانستان میں سیلاب سے اکیس ہلاکتیں

شائع August 11, 2013

۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

کابل: افغان داراحکومت کابل کے نواح میں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد سیلاب سے کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق، کابل کے جنوب اور مغرب میں واقع ضلع شکر درہ اور پغام میں سیلاب سے ایک مسجد، مکانات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدے دار غلام فاروق نے اے ایف پی کو بتایا کہ شکر درہ میں متعدد بچوں اور ایک خاتون سمیت بیس افراد ہلاک ہوئے۔

'پگام میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ کابل شہر میں بیس سے زائد مکانات منہدم ہوئے'۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چھ مشرقی اور جنوب مشرقی صوبوں جبکہ کابل کے بعض اضلاع  میں سیلاب سے چالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان سیلابوں کی وجہ سے اب تک سینکڑوں افراد بے گھر جبکہ سینکڑوں ایکٹر اراضی بھی متاثر ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025