• KHI: Fajr 5:43am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 6:59am
  • KHI: Fajr 5:43am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 6:59am

میوزک بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار نے 'پاکستانی کرتا' پہن کر مداحوں کو حیران کردیا

شائع February 10, 2021
گلوکار ایڈرین سینا نے یورپ میں منعقد ہونے والے یوٹیوب میوزک فیسٹیول میں پاکستانی کرتا پہنا— فوٹو: فیس بک
گلوکار ایڈرین سینا نے یورپ میں منعقد ہونے والے یوٹیوب میوزک فیسٹیول میں پاکستانی کرتا پہنا— فوٹو: فیس بک

رومانیہ کے الیکٹرو-پاپ بینڈ ایکسنٹ اور گلوکار ایڈرین سینا یوں تو اپنی موسیقی سے پاکستانی مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

اور اب ایکسنٹ کے گلوکار ایڈرین سینا نے یورپ میں منعقد ہونے والے یوٹیوب میوزک فیسٹیول میں پاکستانی کرتا پہن کر مداحوں کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دل بھی جیت لیے۔

ایکسنٹ بینڈ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار نے تصدیق کی کہ ان کا کرتا پاکستانی ہے۔

اپنی پوسٹ میں گلوکار نے لکھا کہ یورپ میں منعقدہ یوٹیوب میوزک ایونٹ میں انہوں نے پاکستانی کرتا پہن کر نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں گلوکار کو سیاہ رنگ کا کرتا پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار کی اس پوسٹ پر مداحوں نے ان کے پاکستانی کُرتا پہنے پر خوشی کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے بھی کیے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ رومانیہ کے گلوکار نے پاکستانی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا ہو۔

اس سے قبل ایک انسٹاگرام سیشن میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024