زیبا بختیار کا راجیو کپور کی موت پر دکھ کا اظہار

11 فروری 2021
راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے راجیو کپور 9 فروری کو 58 برس کی عمر میں چل بسے تھے—فائل فوٹوز:انسٹاگرام/ ٹائمز آف انڈیا
راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے راجیو کپور 9 فروری کو 58 برس کی عمر میں چل بسے تھے—فائل فوٹوز:انسٹاگرام/ ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ اداکار اور راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے راجیو کپو 9 فروری کو 58 برس کی عمر میں چل بسے اور ان کی اس اچانک موت پر پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ زیبا بختیار، جنہوں نے راجیو کپور کی فلم 'حنا' میں اداکاری کی تھی، انہوں نے اداکار و فلم ساز کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہئ۔

ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں زیبا بختیار نے کہا کہ میں راجیو کپور کی اچانک موت کی خبر سن کر بہت دکھی ہوں، میرے پاس کچھ کہنے کو الفاظ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ؛میں دیبو (رندھیر کپور) سے رابطے میں ہوں جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں اپنی والدہ اور بھائیوں کو کھودیا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

زیبا بختیار نے کہا کہ ’رندھیر کپور نے گزشتہ کچھ سالوں میں بہت سے غم برداشت کیے ہیں، پہلے اپنی ماں کو، پھر رشی کپور کو اور اب چھوٹے بھائی راجیو کپور کو کھو دیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ میں راجیو کپور سے رابطے میں نہیں تھی لیکن جب بھی رندھیر کپور سے ان کے بارے میں پوچھتی تھی وہ کہتے ہیں کہ راجیو بالکل ٹھیک ہیں۔

اداکارہ زیبا بختیار نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم 'حنا' کی شوٹنگ کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ راجیو کپور جنہیں سب چمپو بلاتے تھے بہت حساس، نرم مزاج اور مہربان انسان تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 'حنا' کی پروڈکشن کے دوران ایک ساتھ وقت گزارا، وہ بہت اچھا تھا، ان کی حسِ مزاح بھی کپور خاندان کے دیگر افراد جیسی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ راجیو کپور کے ساتھ مزاحیہ اور ہنسی مذاق کی اچھی یادیں ہیں۔

خیال رہے کہ 9 فروری کو ممبئی میں راجیو کپور کو دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے علاج سے قبل ہی راجیو کپور چل بسے۔

انہوں نے 2001 میں شادی کی تھی مگر 2003 میں علیحدگی ہوگئی اور اس کے بعد سے راجیو کپور تنہا زندگی گزار رہے تھے۔

راجیو کپور کی آخری رسومات میں کپور خاندان کے اراکین سمیت بولی وڈ کے مختلف اسٹارز نے شرکت کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں