وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 ہزار 609 ٹیسٹ کیے گئے اور 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 7 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 226 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 384 مریض صحت یاب ہوئے اور صوبے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 854 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 28 لاکھ 8 ہزار 269 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 15 ہوگئی اور اس وقت 13 ہزار 935 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں