شیاؤمی نے اپنی ریڈمی نوٹ 10 سیریز کے نئے فونز 4 مارچ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پہلے کہا جارہا تھا کہ یہ فونز 10 مارچ کو پیش کیے جائیں گے مگر کمپنی نے 4 مارچ کی تاریخ کی تصدیق کردی ہے۔

یہ ممکنہ طور پر دنیا کے سب سے سستے 108 میگا پکسل کیمرے والے فونز ہوں گے، جن کو سب سے پہلے بھارت اور پھر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ اس سیریز کے کتنے فونز پیش کیے جاسکتے ہیں، تاہم نوٹ 10 اور نوٹ 10 پرو تو ضرور ہوں گے۔

دونوں فونز کے 4 جی اور 5 جی ورژن صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

4 جی ورژن والے فون کی قیمت 20 ہزار بھارتی روپے (لگ بھگ 44 ہزار پاکستانی روپے) کے اندر ہونے کا امکان ہے جبکہ 5 جی ورژن زیادہ مہنگا ہوگا۔

کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ ان کا ڈیزائن ریڈمی نوٹ 9 سیریز کے مقابلے میں نیا ہوگا جبکہ ان کا حجم بھی ک میا جائے گا۔

کمپنی کے ٹیزر میں پنچ ہول سیلفی کیمرا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فون کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ اسکینر فون کے سائیڈ میں ہوگا۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون پراسیسر (ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 750 جی)، فاسٹ چارجنگ اور ہائی ریزولوشن آڈیو جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔

سابقہ لیکس میں بتایا گیا تھا کہ فون میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے ہوسکتا ہے جبکہ مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے (پرو ماڈل میں زیادہ امکان ہے)۔

8 جی بی تک ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 5050 ایم اے ایچ بیٹری فون کا حصہ ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں