ٹائم میگزین کی ’100 نیکسٹ‘ لسٹ میں 2 پاکستانی نژاد بھی شامل

اپ ڈیٹ 19 فروری 2021
لینیٰ خان اور سلمان طور کو لسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے—فوٹو: ٹائم میگزین
لینیٰ خان اور سلمان طور کو لسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے—فوٹو: ٹائم میگزین

شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ ’100 نیکسٹ لسٹ‘ کو جاری کردیا گیا، جس میں دو پاکستانی نژاد افراد بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین ہر سال ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست شامل کرنے سمیت ’پرسن آف دی ایئر‘ اور ’کڈ آف دی ایئر‘ سمیت دیگر طرح کی فہرستیں جاری کرتا ہے۔

ٹائم میگزین نے ’100 نیکسٹ لسٹ‘ کا آغاز 2020 میں کیا تھا اور اس سال میگزین نے اس سلسلے کی دوسری فہرست جاری کی ہے، جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

’100 نیکسٹ لسٹ‘ میں مجموعی طور پر 5 کیٹیگریز میں دنیا کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

سلمان طور کو آرٹسٹس کی فہرست میں رکھا گیا ہے—فوٹو: ٹائم میگزین
سلمان طور کو آرٹسٹس کی فہرست میں رکھا گیا ہے—فوٹو: ٹائم میگزین

میگزین نے ’آرٹسٹس، فینومس، لیڈرز، ایڈوکیٹس اور انوویٹرز‘ کی فہرست میں دنیا کے تمام خطوں کے 100 بہترین افراد کو شامل کیا ہے۔

فہرست میں شامل دو پاکستانی نژاد میں سے سلمان طور کو ’آرٹسٹس‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان طور کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے تاہم وہ امریکا میں مقیم ہیں اور وہ وہاں پر اپنے آرٹ کی نمائش بھی کر چکے ہیں۔

لینیٰ خان کو انوویٹرز کی فہرست میں رکھا گیا ہے—فوٹو: ٹائم میگزین
لینیٰ خان کو انوویٹرز کی فہرست میں رکھا گیا ہے—فوٹو: ٹائم میگزین

سلمان طور پر پاکستان میں بھی اپنے فن اور آرٹ کی نمائش کر چکے ہیں اور ان کے آرٹ کی خاص بات ایشیائی ثقافت، تاریخ اور تہذیب کو سامنے لانا ہے۔

میگزین نے ’انوویٹرز‘ کی فہرست میں ایک اور پاکستانی نژاد خاتون لینیٰ خان کو بھی شامل کیا ہے جو اگرچہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں تاہم ان کے آباؤ و اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔

فہرست میں گلوکارہ و اداکارہ ڈوجا کیٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
فہرست میں گلوکارہ و اداکارہ ڈوجا کیٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

لینیٰ خان بھی اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور وہ متعدد کتابوں کی لکھاری اور قانونی ماہر ہیں۔

’100 نیکسٹ لسٹ‘ میں ٹائم میگزین نے بھارتی نژاد اور عرب نژاد افراد سمیت افریقی نژاد افراد کو بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔

امریکی گلوکارہ دعا لیپا بھی فہرست کا حصہ ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب وارنر میوزک
امریکی گلوکارہ دعا لیپا بھی فہرست کا حصہ ہیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب وارنر میوزک

اس سال کی فہرست میں گلوکارہ دعا لیپا، ڈوجا کیٹ اور امریکا کے 46 ویں صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری میں نظم پڑھ کر شہرت حاصل کرنے والی لڑکی سمیت فن لینڈ کی خاتون وزیر اعظم اور نیوزی لینڈ کی ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر ممالک کے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری میں نظم پڑھنے والی امنڈا گورمن بھی فہرست کا حصہ ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری میں نظم پڑھنے والی امنڈا گورمن بھی فہرست کا حصہ ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹائم میگزین ’100 نیکسٹ لسٹ‘ کو ہر سال کی پہلی سہ ماہی میں شائع کرتا ہے جب کہ ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست کو ہر سال کے وسط میں شائع کرتا ہے۔

ٹائم میگزین ’پرسن آف دی ایئر اور کڈ آف دی ایئر‘ کی لسٹ ہر سال کے اختتام کو شائع کرتا ہے۔

ماراتی نژاد سارہ الامری بھی فہرست کا حصہ ہیں—فوٹو: ٹائم میگزین
ماراتی نژاد سارہ الامری بھی فہرست کا حصہ ہیں—فوٹو: ٹائم میگزین

تبصرے (0) بند ہیں