• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am

پاکستان میں ’اسپاٹی فائے‘ کی اسٹریمنگ کا آغاز

شائع February 26, 2021
اسپاٹی فائے نے 22 فروری کے بعد پاکستان میں اسٹریمنگ شروع کی—اسکرین شاٹ
اسپاٹی فائے نے 22 فروری کے بعد پاکستان میں اسٹریمنگ شروع کی—اسکرین شاٹ

دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے بلآخر پاکستان مین اسٹریمنگ کا آغاز کردیا۔

’اسپاٹی فائے‘ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ میں ہوتا ہے تاہم یہ ویب سائٹ ویڈیو اسٹریمنگ سروس بھی فراہم کرتی ہے۔

ساتھ ہی یہ کمپنی میوزک فیسٹیولز کے انعقاد بھی کرتی ہے جب کہ ’اسپاٹی فائے‘ پر پوڈکاسٹ شو بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ’اسپاٹی فائے‘ موسیقاروں و موسیقی پر دستاویزی فلمیں و ویڈیو میوزک کی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔

’اسپاٹی فائے‘ کو دنیا میں اسٹریمنگ چلاتے ہوئے تقریبا ڈیڑھ دہائی گزر چکی ہے تاہم اسے پاکستان سمیت ایشیا و افریقہ کے 80 ممالک میں اب شروع کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر 22 فروری کو ’اسپاٹی فائے‘ نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ جلد پاکستان میں بھی اس کی اسٹریمنگ شروع ہوجائے گی اور اب ملک میں اس کی اسٹریمنگ شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسپاٹی فائے‘ پاکستان میں لاؤنچنگ کیلئے تیار

ابتدائی طور پر ’اسپاٹی فائے‘ کو آئی او ایس اور اینڈرائڈر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے تینوں فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

’اسپاٹی فائے‘ کی پاکستان میں اسٹریمنگ پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے پاکستانی موسیقی کے لیے بھی اچھا قرار دیا۔

’اسپاٹی فائے‘ سویڈن نژاد کاروباری افراد کی کمپنی ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر امریکا اور سویڈن میں موجود ہے اور اسے ابتدائی طور پر 2006 میں صرف سویڈن میں اور بعد ازاں 2009 میں برطانیہ اور امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس وقت ’اسپاٹی فائے‘ زیادہ تر امریکی و یورپی ممالک میں سروسز کی فراہمی کرتی ہے تاہم دنیا کے امیر ممالک میں بھی اس ویب سائٹ کی سروسز دستیاب ہیں۔

بنیادی طور پر ’اسپاٹی فائے‘ تین طرح کی سروسز فراہم کرتی ہے، جس میں مفت اسٹریمنگ سمیت درمیانی فیس اور پریمیم فیس کی سہولیات شامل ہیں۔

پاکستان میں ’اسپاٹی فائے‘ چلانے اور رجسٹریشن کا طریقہ

پاکستان میں بھی دیگر ممالک کی طرح متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں—فائل فوٹو: ریکس
پاکستان میں بھی دیگر ممالک کی طرح متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں—فائل فوٹو: ریکس

دیگر ممالک کے صارفین کی طرح پاکستانی صارفین بھی ’اسپاٹی فائے‘ کو مفت استعمال کرنے سمیت اس کی فیس والے فیچرز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ’اسپاٹی فائے‘ کا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا جو تمام اسٹورز پر موجود ہے۔

ایپ ڈاؤن لوڈنگ کے بعد ’اسپاٹی فائے‘ چلانے کے لیے رجسٹریشن کروانی ہوگی، یہ ایسے ہی ہے جیسے کسی بھی سوشل ایپ کو چلانے کے لیے اس پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔

اکاؤنٹ بنانے کے بعد صارف کے پاس آپشن موجود ہوں گے کہ وہ مفت ’اسپاٹی فائے‘ چلانا پسند کرتے ہیں یا وہ فیس کے عوض پریمیم چلانا چاہتے ہیں۔

’اسپاٹی فائے‘ کو مفت چلانے والے صارفین کو گانوں کی کم تعداد سننے کو ملیں گی جب کہ ان کے گانوں کے دوران اشتہارات بھی آتے رہیں گے۔

تاہم صارفین کے پاس آپشن موجود ہوگا کہ وہ جب کبھی چاہیں، اپنے اکاؤنٹ کو اپڈیٹ کریں۔

اسی حوالے سے مینا بائٹ نے بتایا کہ ’اسپاٹی فائے‘ انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں فیس کے عوض چار طرح کے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

پاکستانی صارفین کے لیے ’اسپاٹی فائے‘ نے بیسک فیچر کے لیے ماہانہ فیس 299 روپے رکھی ہے۔

’اسپاٹی فائے‘ نے پاکستانی صارفین کو فیملی پیکیج کا فیچر بھی دیا ہے، جس کے تحت صارفین 479 روپے کے عوض اسٹریمنگ کا فائدہ اٹھا سکیں گے، اس فیچر کے تحت خاندان کے 6 افراد ایک ہی اکاونٹ کو مہینے تک چلا سکیں گے۔

’اسپاٹی فائے‘ نے ماہانہ 390 روپے کے تحت ٹو میمبرز فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت دو شخص ایک ہی اکاؤنٹ کو چلا سکیں گے۔

اسی طرح ’اسپاٹی فائے‘ نے اسٹوڈنٹ پیکیج بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت طلبہ کو ماہانہ 149 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔

’اسپاٹی فائے‘ کے پیکیجز کے لیے صارفین کو تمام رقم امریکی ڈالرز میں ادا کرنی پڑے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر ماہ فیس کی رقم میں تبدیلی ہوتی رہے گی۔

علاوہ ازیں ’اسپاٹی فائے‘ نے ٹیلی نور اور زونگ جیسی کمپنیوں کے اشتراک سے صارفین کو قرض کے عوض بھی اکاؤنٹ چلانے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024