• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm

فاسٹ باؤلر حسن علی کورونا سے متاثر

شائع March 17, 2021 اپ ڈیٹ March 18, 2021
حسن علی کا کل دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
حسن علی کا کل دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ان کی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روانگی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ پاکستان کے 35 رکنی اسکواڈ کے کووڈ-19 کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای کے سابق کپتان نوید اور شیمان پر 8 سال کی پابندی

حسن علی کا ٹیسٹ ان کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں لیا گیا جہاں ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ حسن علی کا کل دوبارہ کووڈ-19 کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور اس کے نتائج آنے کے بعد ان کی جنوبی افریقہ روانگی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ایک کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم کے وائٹ بال اسکواڈ میں شامل 35 افراد کے کووڈ-19 کے ٹیسٹ لیے گئے اور 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس کے علاوہ بقیہ 34 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم سلیکشن میں رائے نظر انداز کرنے پر بابر اور چیف سلیکٹر میں اختلافات کا انکشاف

قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کا اب دوبارہ جمعرات کو اس کی رہائش گاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا اور ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر لاہور جانے کی اجازت دی جائے گی اور جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد مذکورہ کھلاڑی کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

آج ٹیسٹ مثبت آنے سے چند دن قبل ہی حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کووڈ-19 کا ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر خوشی ہو رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024