• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار

شائع March 22, 2021
اداکارہ و ماڈل نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری کے ذریعے کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا —فوٹو:انسٹاگرام
اداکارہ و ماڈل نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری کے ذریعے کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا —فوٹو:انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس جو سماجی مسائل کو سامنے لانے اور انہیں حل کرنے سے متعلق منفرد انداز میں تجاویز پیش کرتی رہتی ہیں، کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری کے ذریعے دی۔

اداکارہ و ماڈل نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 'میرا کووڈ-19 (کورونا وائرس) کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

آمنہ الیاس نے مزید لکھا کہ وہ لوگ جو میرے اردگرد موجود ہیں اور جو گزشتہ ایک ہفتے میں مجھ سے ملے میں ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے میں پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے سر اٹھایا ہے اور ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2020 میں کورونا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

رواں برس اداکار علی رحمٰن اور علی عباس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ دسمبر میں اداکارہ ماہرہ خان اور لیجنڈ ادیب انور مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ان سے قبل اداکار بہروز سبزواری میں نومبر کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہیں 9 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

بہروز سبزواری کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے ایک دن قبل ہی اداکارہ نیلم منیر نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیلم منیر سے قبل میزبان و رکن اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ میزبان و اداکارہ طوبیٰ عامر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024