رئیل می وی 13 کے مزید فیچرز سامنے آگئے

29 مارچ 2021
یہ فون 31 مارچ کو پیش کیا جائے گا —فوٹو: ٹوئٹر
یہ فون 31 مارچ کو پیش کیا جائے گا —فوٹو: ٹوئٹر

چین میں 31 مارچ کو رئیل می کا جی ٹی نیو باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا اور اسی روز رئیل می کی دیگر نئی ڈیوائسز متعارف کی جائیں گی۔

تاہم 31 مارچ سے قبل ہی رئیل می کے مِڈ رینج اسمارٹ وی 13 فائیو جی کے فیچرز کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔

رئیل می وی 13 فائیو جی کا آفیشل پوسٹر گزشتہ ہفتے سامنے آٰیا تھا جس میں اس نئے اسمارٹ کی مختلف تفصیلات سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: رئیل می نے سستا ترین 108 میگا پکسل کیمرا فون متعارف کرادیا

یہ اسمارٹ فون 90 ہرٹز ڈسپلے، 5000 ایم ایے ایچ بیٹر، 256 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا اور اس میں فائیو جی سپورٹ سسٹم بھی شامل ہوگا جو کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہے۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

پوسٹر میں وی 13 کے کچھ ڈیزائن کی تفصیلات کی تصدیق بھی کی گئی تھی جیسا کہ پنچ ہول فرنٹ کیمرا، تین لینزز سے لیس چوکور شکل کا مرکزی کیمرا اور ایک سائیڈ پر موجود فنگر پرنٹ سینسر شامل ہیں۔

رئیل می وی 13 فائیو جی سیاہ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اب رئیل می کی جو تصاویر لیک ہوئی ہیں وہ آفیشل پوسٹر سے ملتی جلتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رئیل می نارزو 30 سیریز کے 2 نئے فونز پیش

وی 13 کی یہ تفصیلات مبینہ طور پر چینی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی ایک ٹیزر تصویر کے ذریعے لیک کی گئیں جسے بعدازاں ٹوئٹر پر کچھ صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وی 13 فائیو جی کی اسکرین 6.52 انچ ہوگی اور 48 میگا پکسل ٹرپل کیمرا سسٹم موجود ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی رئیل می کے اس مِڈ رینج فون کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری کی سپورٹ کے لیے 18 واٹ فاسٹ چارجر بھی دستیاب ہوگا۔

وی 13 میں رئیل میں یو آئی 2.0 اور اینڈرائیڈ 11 سسٹم موجود ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں