• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

ٹوئٹر ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے کلب ہاؤس فیچر لانے کیلئے تیار

شائع April 2, 2021
اسپیسز کا فیچر اس وقت صرف موبائل پر دستیاب ہے اور اس فیچر کو ویب پر لانا اہم ہوگا—فائل فوٹو: دی ورج
اسپیسز کا فیچر اس وقت صرف موبائل پر دستیاب ہے اور اس فیچر کو ویب پر لانا اہم ہوگا—فائل فوٹو: دی ورج

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر گزشتہ چند ماہ سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کلب ہاؤس جیسے آڈیو چیٹ رومز فیچر، اسپیسز پر کام کررہی ہے۔

ٹوئٹر نے دی ورج کو تصدیق کی کہ اب براوزرز کے لیے بھی اسپیسز کے فیچر پر کام کیا جائے گا۔

ریسرچر جین منچن وونگ نے ٹوئٹ کی تھی کہ ٹوئٹر ویب ایپ کے لیے ٹوئٹر اسپیسز کے پریویو کارڈز پر کام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک چاہتے ہیں؟ تو اب جلد ایسا ہوگا ممکن

ٹوئٹر کی جانب سے اس فیچر کو تیاری کو خفیہ نہیں رکھا جارہا ہے اور گزشتہ ہفتے ٹوئٹر اسپیسز کے ڈیولپر نے کچھ ڈیزائنز پوسٹ کیے تھے کہ ویب پر ٹوئٹر اسپیس کی اسکرین کیسی دکھائی دے گی۔

خیال رہے کہ اسپیسز کا فیچر اس وقت صرف موبائل پر دستیاب ہے اور اس فیچر کو ویب پر لانا اہم ہوگا۔

ٹوئٹر اسپیسز کی وسیع ریچ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کو کلب ہاؤس کے ساتھ مقابلے میں لاکھڑا کرے گی جو اس وقت صرف آئی او ایس پر دستیاب ہے اور اس کے اینڈرائیڈ ورژن کی تیاری جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر صارفین کے لیے چند نئے بہترین فیچرز

یہ فیچر ٹوئٹر کو ڈسکورڈ کے مقابل بھی لائے گا جس نے گزشتہ روز ہی اپنا سوشل آڈیو رومز فیچر، اسٹیج چینلز متعارف کرایا۔

دوسری جانب لنکڈ ان، مارک کیوبن، سلیک اور اسپاٹی فائے بھی کلب ہاؤس جیسے لائیو آڈیو جیسے فیچر پر کام کررہے ہیں جبکہ فیس بک کی جانب سے ایسے ایک فیچر کی تیاری جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024