سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد

اپ ڈیٹ 04 اپريل 2021
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے ہونے پر جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے ہونے پر جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جمعہ کو سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے سنچری کے ساتھ دو نئے ریکارڈز اپنے نام کر لیے

میچ میں شکست کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم سلو اوور ریٹ کی زد میں بھی آ گئی جس پر ان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پہلے ون ڈے میچ کے امپائرز میراس ایراسمس، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، علاالدین پالیکر اور بونگانی جیلے نے جنوبی افریقہ کو سلو اوور ریٹ کے حوالے سے قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈریو پائی کرافٹ نے مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے ہونے پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں شکست دے دی

سلو اوور ریٹ کے حوالے سے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر ہر اوور کی کمی پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے اپنی غلطی مانتے ہوئے سزا کو تسلیم کیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں