• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

ایران نے بھارت، پاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی عائد کردی

شائع April 25, 2021
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

تہران: ایران کی سول ایوی ایشن نے پاکستان اور بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر دونوں ممالک کے لیے آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (اِرنا) نے بتایا کہ وزارت صحت کے اس فیصلے کو 24 اپریل کو رات دیر گئے نافذ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کیلئے سفری پابندیوں میں اضافہ کردیا

ایران کی سول ایوی ایشن کے ترجمان محمد حسن زیبخش نے بتایا کہ ایران اور بھارت کے درمیان معمول کی پروازیں نہیں ہوتیں جبکہ کبھی کبھار پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

خطے کے متعدد دوسرے ممالک متحدہ عرب امارات، عمان اور کویت نے بھی کورونا کیسز میں اضافے پر بھارت کے لیے آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار 230 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 77 ہزار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سفری پابندیوں میں 30 اپریل تک توسیع

کینیڈا نے بھی دونوں ممالک، بھارت اور پاکستان، سے 30 دن کے لیے پروازیں معطل کردی تھیں جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ بھارت جانے سے گریز کریں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیل جانے کے بعد صورتحال تشویشناک ہے۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ 30 دن کے لیے پاکستان جانے اور آنے والی مسافر پروازوں کو معطل کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

کینیڈا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ عمر الغابرا کو لکھے گئے خط میں انہوں نے اس حقیقت کی جانب توجہ مبذول کروائی کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی اس وبا کا شکار رہا ہے لیکن اس نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کی وجہ سے بہتر انتظامات کیے ہیں۔

پاکستان میں کووڈ 19 کے مزید 5 ہزار 870 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی 'ریڈ لسٹ' میں شامل کرلیا

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو بھارت کے ساتھ منسلک کردیا گیا جہاں یومیہ 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان سے مسافروں کی پروازیں معطل کرنے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی ایشیا کے بارے میں معلومات کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا حکم اس حقیقت کو نظرانداز کرتا ہے کہ دونوں ممالک (بھارت اور پاکستان) کے درمیان ٹرین اور پروازیں نہیں چلتیں لہذا پاکستان کی طرف سے پروازوں پر پابندی غیرمنطقی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024