• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

دو دہائیوں بعد جینیفر لوپیز اور بین ایفلک میں دوبارہ قربتیں بڑھنے لگیں

شائع June 15, 2021
دونوں کے درمیان پہلی بار 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر
دونوں کے درمیان پہلی بار 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر

مارچ 2021 میں چوتھی شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل منگنی ختم کرنے والی 51 سالہ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کی دو دہائیوں بعد پرانے ساتھی 48 سالہ اداکار بین ایفلک کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اگرچہ جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کے درمیان دوبارہ قربتیں بڑھنے کی خبریں چند ہفتوں سے زیر گردش تھیں لیکن حال ہی میں دونوں کے درمیان تعلقات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب دونوں کو رومانس کرتے دیکھا گیا۔

خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں نیویارک پوسٹ اور ای نیوز کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں کو لاس اینجلس کے پرتعیش مقام پر رومانوی انداز میں دیکھا گیا۔

دونوں کی رومانوی ویڈیو و تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد رائٹرز نے جینیفر لوپیز کے ترجمان سے تعلقات کی تصدیق کرنے کے لیے رابطہ کیا مگر ترجمان نے اس ضمن میں بات کرنے سے معذرت کرلی۔

دوسری جانب بین ایفلک کے ترجمان نے بھی تعلقات کی خبروں پر جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی۔

جینیفر نے روڈرگیوز سے مارچ 2021 میں منگنی ختم کی تھی، دونوں نے مارچ 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
جینیفر نے روڈرگیوز سے مارچ 2021 میں منگنی ختم کی تھی، دونوں نے مارچ 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کے درمیان گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ہی تعلقات کی خبریں آنا شروع ہوئی تھیں۔

دونوں کے درمیان اس وقت تعلقات دوبارہ استوار ہوئے جب کہ جینیفر لوپیز نے مارچ 2021 میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی و کاروباری شخص 45 سالہ روڈرگیوز سے شادی کرنے سے قبل ہی منگنی ختم کردی تھی۔

دونوں نے مارچ 2019 میں منگنی کی تھی لیکن دونوں کے تعلقات 2017 سے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لوپیز نے منگنی ختم کردی

اس سے قبل جینیفر لوپیز کی تین شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں جب کہ انہوں نے اداکار بین ایفلک سمیت دیگر چند اداکاروں سے شادی کرنے سے قبل ہی منگنیاں ختم کی تھیں۔

بین ایفلک کی اہلیہ جینیفر گارنر سے 2018 میں طلاق ہوئی تھی — فوٹو: اے ایف پی
بین ایفلک کی اہلیہ جینیفر گارنر سے 2018 میں طلاق ہوئی تھی — فوٹو: اے ایف پی

دو دہائیوں بعد دوبارہ تعلقات استوار ہونے سے قبل بین ایفلک اور جینیفر لوپیز کے درمیان ابتدائی طور پر 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے منگنی بھی کی تھی مگر ان کے درمیان 2003 کے اختتام پر علیحدگی ہوگئی تھی۔

جینیفر لوپیز کی طرح بین ایفلک کی بھی ایک شادی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: جینفر گارنر سے طلاق کا اب تک افسوس ہے، بین ایفلک

بین ایفلک اور جینیفر گارنر نے 2004 میں شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں میں 2017 میں علیحدگی اور 2018 میں باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔

بین ایفلک کے بھی ماضی میں جینیفر لوپیز کے علاوہ دیگر اداکاراؤں سے تعلقات رہے ہیں۔

دو دہائیوں بعد دونوں میں دوبارہ تعلقات استوار ہوئے ہیں مگر دونوں نے خود تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: اے ایف پی
دو دہائیوں بعد دونوں میں دوبارہ تعلقات استوار ہوئے ہیں مگر دونوں نے خود تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024