شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

اپ ڈیٹ 20 جون 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں نائک نزاکت حسین نے شہید ہوگئے—فائل فوٹو: اے ایف پی
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں نائک نزاکت حسین نے شہید ہوگئے—فائل فوٹو: اے ایف پی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

مزیدپڑھیں: شمالی وزیرستان: آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت کرد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد اسپین وام میں فعال تھے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں نائک نزاکت حسین شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والا 32 سالہ جوان اٹک کا رہائشی تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کو میر علی میں ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کا علم ہوا تھا، جس پر جیسے ہی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

اس سے قبل یعنی 2 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد کے قریب لوئر دیر میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیرستان خاص طور پر اس کے شمالی حصے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، جس میں سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مقابلوں کے دوران متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اس دوران کئی جوانوں نے مملکت خداداد کی خاطر جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔

مزیدپڑھیں: پاک-افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

قبل ازیں 24 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی او خیسور میں کارروائی کرکے دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

18 جنوری کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجنا گروپ کے سرگرم اراکین اور آئی ای ڈی ماہر، دہشت گردوں کے ٹرینر، موٹی ویٹر تھے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

اس سے قبل 15 جنوری کو میرعلی سب ڈویژن کے علاقے عزیز خیل میں چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں لانس نائیک عباد علی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں