• KHI: Fajr 5:29am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:13am Sunrise 6:39am
  • KHI: Fajr 5:29am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:13am Sunrise 6:39am

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کا پہلا بیٹا پروگرام جاری کردیا

شائع June 29, 2021
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے 24 جون کو نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ مائیکرو سافٹ کے انسائیڈر پروگرام کا حصہ ہیں تو اب ونڈوز 11 کے پہلے انسائیڈر پریویو کے آزما سکتے ہیں۔

اس پریویو میں ونڈوز 11 کے بیشتر فیچرز موجود ہیں تاہم مائیکرو سافٹ ٹیمز یا اسٹور کے ذریعے اینڈرائیڈ ایپس شامل نہیں، جو بعد میں کسی وقت دستیاب ہوں گے۔

اس انسائیڈر پریویو میں صارفین نئے سیٹنگز مینیو کو استعمال کرسکیں گے، اپ ڈیٹڈ فائل ایکسپلورر، ونڈوز کے نئے ڈیزائن بشمول 4 تھیمز اور نئے ساؤنڈز کو آزما سکیں گے۔

اسی طرح ری ڈیزائن نوٹیفکیشن سینٹر اور کوئیک سیٹںگز بھی اس کا حصہ ہیں۔

اسی طرں نئے اسنیپ گروپس اور اسنیپ لے آؤٹس بھی انسائیڈر پریویو کا حصہ ہیں جس میں ونڈوز میکسیمائز پر ماؤس کو رکھ کر دستیاب لے آؤٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس پروگرام میں مائیکرو سافٹ آفس کے نئے پروگرام کی پہلی جھلک بھی فراہم کی ہے جو ونڈوز 11 کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسی طرح نیا 64 bit آفس بھی اے آر ایم صارفین کے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوگا۔

ویسے مائیکرو سافٹ کے انسائیڈر پروگرام کا حصہ بننے ہر ایک کے یے آسان ہے مگر اپنے مین کمپیوٹر میں بیٹا آپریٹنگ سسٹم کو انسٹال نہ کریں کیونکہ اس میں مختلف مسائل اور بگز کا امکان ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے عام صارفین کے لیے ونڈوز 11 کو اکتوبر یا نومبر میں کسی وقت پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024