• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Clear 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Clear 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C

’عینک والا جن‘ کی ’ریٹرن آف نستور‘ کے نام سے ٹی وی اسکرین پر واپسی

شائع July 1, 2021 اپ ڈیٹ July 1, 2021 09:53pm
بچوں کے مقبول ترین اس ڈرامے کو 1993 سے 1996 تک پی ٹی وی  پر نشر کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
بچوں کے مقبول ترین اس ڈرامے کو 1993 سے 1996 تک پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

بچوں کا مقبول ترین پاکستانی ڈراما ’عینک والا جن‘ اب نئے نام اور انداز ’ریٹرن آف نستور’ کے نام سے ٹی وی اسکرینز پر پیش کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ’عینک والا جن‘ 90 کی دہائی میں نشر ہوا تھا، جسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے پروڈیوس کیا تھا اور یہ ڈراما بچوں و بڑوں سب میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

’عینک والا جن‘ کو 1993 سے 1996 تک پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا اور عوام کے مطالبے پر اسے پاکستان ٹیلی ویژن پر مزید 2 بار نشر کیا گیا تھا۔

جادوگروں، جن اور پریوں کی کہانی کے گرد گھومتے اس ڈرامے نے بہت مقبولیت حاصل کی تھی اور اس کا ذکر اب بھی بچوں کے بہترین ڈرامے کے طور پر کیا جاتا ہے۔

اب ’عینک والا جن‘ کا سیکوئیل ’ریٹرن آف نستور‘ کے نام اور نئے انداز سے ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے

تاہم یہ ڈراما پی ٹی وی پر نہیں بلکہ پاکستانی چینل سب ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے اور اب تک اس کی صرف ایک قسط نشر ہوئی ہے۔

‘ریٹرن آف نستور‘کی کہانی بھی ’عینک والا جن‘ کی طرح جادوگروں، جن اور پریوں کے گرد گھومتی ہے۔

اس ڈرامے میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی دکھایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2026
کارٹون : 13 اپریل 2026