فلک شبیر اور سارہ خان کا شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو ’زندگی’ کا تحفہ

16 جولائ 2021
رومانوی گانے ’زندگی ’ میں فلک شبیر اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں— فوٹو: انسٹاگرام
رومانوی گانے ’زندگی ’ میں فلک شبیر اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اور نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو تحفہ دیتے ہوئے اپنی پہلا گانا ’زندگی’ ریلیز کردیا۔

چند روز قبل سارہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور فلک شبیر اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو ’سرپرائز‘ دینے والے ہیں۔

جس کے بعد گزشتہ روز سارہ خان نے انسٹاگرام پر فلک شبیر کے ساتھ 16 جولائی کو ریلیز ہونے والے گانے کی جھلک جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا گانا ’زندگی‘ریلیز ہوگا۔

مزید پڑھیں: فلک شبیر اور سارہ خان کا شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان

رومانوی گانے ’زندگی ’ میں فلک شبیر اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں جیسے وہ عموماً اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

فلک شبیر اکثر اوقات سوشل میڈیا پر سارہ خان کو پھول دینے کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کے ایک ساتھ پہلے گانے کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور انہیں شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر اور سارہ خان نے مداحوں کو ’سرپرائز‘ کا بتا دیا

خیال رہے کہ سارہ خان گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ جولائی کے مہینے ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

رواں برس جون میں سارہ خان اور فلک شبیر نے تصدیق کی تھی کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

علاوہ ازیں حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر ان کا ایک اور ڈراما 'رقصِ بسمل' اختتام پذیر ہوا پے جس میں وہ عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں اور جلد ہی ان کا نیا ڈراما 'لاپتا' بھی شروع ہورہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں