ماہرہ خان، زاہد احمد کے ساتھ اداکاری کیلئے تیار

اپ ڈیٹ 18 جولائ 2021
دونوں اداکار شارٹ فلم میں کام کرتی نظر آئیں گے جو اداکار شہریار منور کا ڈائریکٹورل ڈیبیو بھی ہے—فوٹوز: انسٹاگرام
دونوں اداکار شارٹ فلم میں کام کرتی نظر آئیں گے جو اداکار شہریار منور کا ڈائریکٹورل ڈیبیو بھی ہے—فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستان کی سپر اسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان جلد ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار زاہد احمد کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ ماہرہ خان، زاہد احمد کے ساتھ شارٹ فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی جو اداکار شہریار منور کا ڈائریکٹورل ڈیبیو بھی ہے۔

ماہرہ خان کی شہریار منور کے پروجیکٹ میں اداکاری کی خبر سیلیبریٹی اسٹائلسٹ راؤ علی خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

راؤ علی خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ آن لائن پلیٹ فارم سی پرائم کے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

انہوں نے شہریار منور کے ہدایت کاری میں قدم رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ 'دی شو میں سبھاش گھائی شہریار منور'۔

علاوہ ازیں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کو مادھوری قرار دیا۔

دوسری جانب مختلف سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ زاہد احمد بھی شہریار منور کے ڈیبیو پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

ساتھ ہی شہریار منور نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ماہرہ خان اور زاہد احمد کو بھی ٹیگ کیا تھا۔

چونکہ شہریار منور پروجیکٹ کی ہدایات دے رہے ہیں تو یہی خیال کیا جارہا ہے کہ ماہرہ خان اور زاہد احمد سی پرائم کے پروجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تاہم ان کے آنے والے پروجیکٹ کا نام اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں