حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ پوری دنیا میں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین لگانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے صوبے کے مختلف مقامات پر فری ویکسینیشن سینٹر قائم کیے ہیں جہاں شہری بلا معاوضہ استفادہ کرسکتے ہیں، آج کراچی میں کلفٹن اربن فاریسٹ کے ساتھ دعا چورنگی سے متصل جے ایس بینک کے تعاون سے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسین کے ذریعے کورونا ویکسین دستیاب ہوں گی اور عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے باہر نکلیں اور فوری ویکسین لگوائیں آئیے اس اچھے عمل میں اپنی حکومت کا ساتھ دیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ شہری ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر پر آرہے ہیں اور جوق درجوق ویکسین کروارہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں