• KHI: Asr 4:29pm Maghrib 6:07pm
  • LHR: Asr 3:54pm Maghrib 5:33pm
  • ISB: Asr 3:57pm Maghrib 5:36pm
  • KHI: Asr 4:29pm Maghrib 6:07pm
  • LHR: Asr 3:54pm Maghrib 5:33pm
  • ISB: Asr 3:57pm Maghrib 5:36pm

ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہوگیا

شائع August 4, 2021
سندھ میں پیٹرول کے ذخیرے کی پوزیشن کم ہو کر 22 دن کے کور پر آگئی — فائل فوٹو: رائٹرز
سندھ میں پیٹرول کے ذخیرے کی پوزیشن کم ہو کر 22 دن کے کور پر آگئی — فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: ایسے وقت میں جب وزارت توانائی اور بحری امور آپریشنل مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ الجھ رہی ہیں، پاکستان کا پیٹرول کا ذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہوگیا ہے جس سے اس کی بلا رکاوٹ فراہمی میں مشکلات پیدا ہوں گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ 2 اگست کی شام کو پیٹرول کا مجموعی ذخیرہ 8 روز کے لیے ملک کی اوسط کھپت سے کم تھا۔

اس صورتحال سے جون 2020 کی یاد تازہ ہوگئی جب فراہمی رک گئی تھی جس کے بعد وجوہات جاننے کے لیے متعدد انکوائریز اور کمیشن تشکیل دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کارروائی کا حکم

وزیر اعظم کے اس وقت کے معاون خصوصی اور پیٹرولیم ڈویژن کے دیگر اعلیٰ عہدیداران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا اور بہت سی کمپنیوں کو جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ 4 سے 5 دن کا ذخیرہ رکھنے کے لیے سندھ بالخصوص کراچی سے پیٹرول دوسرے صوبوں کو منتقل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، کیوں کہ اس کارگو کی جگہ خام تیل کے کارگو نے لینی ہے جسے 5 روز تک روک کر رکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 30 جولائی سے 2 اگست تک 50 ہزار ٹن سے زیادہ پیٹرول سندھ سے ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل کیا گیا تاکہ جہاں 2 سے 3 روز کا ذخیرہ رہ گیا ہے وہاں قلت نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم بحران رپورٹ: کمیشن کی اوگرا تحلیل کرنے کی سفارش

اس طرح سندھ میں پیٹرول کے ذخیرے کی پوزیشن پیر کے روز 30 دن کے کور سے کم ہو کر 22 دن کے کور پر آگئی۔

پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پیٹرول کا ذخیرہ کم ہونے کی وجہ سے وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے وزارت بحری امور سے پیٹرول کے کارگو کی برتھنگ کو ترجیح دینے درخواست کی تھی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے کے پی ٹی میں مختلف آنے والے کارگوز کے لیے آئل پیئرز بھی مختص کیے۔

اس عرصے کے دوران 5 جہازوں کے ذریعے آنے والے 2 لاکھ 10 ہزار ٹن پیٹرول کو 2 ٹرمینلز پر برتھ کیا جانا تھا جس میں 2 پاکستان اسٹیٹ آئل اور دیگر ٹوٹل پارکو، گو اینڈ شیل پاکستان کے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کا بحران اور مجموعی صورتحال پر ایک نظر

پیٹرولیم ڈویژن نے اسی مدت کے لیے فوجی آئل ٹرمینل کمپنی میں 6 ڈیزل اور فرنس آئل کارگو بھی مختص کیے۔

تاہم 31 جولائی کو وزارت بحری امورت نے کے پی ٹی پر ایک خام تیل کے کارگو کو برتھ کیا۔

وزارت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لائے گئے کسی بھی جہاز کو دیگر تمام جہازوں پر فوقیت دی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے عہدیداران نے بھی اس دعوے کی تائید کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ فوقیت پی این ایس سی کے اپنے جہازوں کو دینی ہے، اس کے ہائر کیے گئے جہازوں کو نہیں۔

دوسرا ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کارگو کو فوقیت دینا ملک کے دیگر حصوں میں کم ذخیرے کی وجہ سے خصوصی معاملہ تھا، کیوں کہ متعلقہ ریفائنریز نے صرف ایک خام جہاز کو ختم کیا تھا جو چار سے پانچ دن کے لیے کافی ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024