• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

احسن نے حمزہ کو شکست دے کر قومی انڈر-17 اسنوکر چمپیئن شپ جیت لی

شائع August 4, 2021
احسن رمضان نے 2-5 سے حمزہ الیاس کو شکست دے دی— فوٹو:ڈان
احسن رمضان نے 2-5 سے حمزہ الیاس کو شکست دے دی— فوٹو:ڈان

پاکستان اسپورٹس بورڈ اینڈ ٹریننگ سینٹر لاہور میں منعقدہ ایس جی ایل انڈر-17 نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے آل پنجاب کے فائنل میں احسن رمضان نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمزہ الیاس کو 2-5 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق احسن نے نو بہترین امیدواروں سے 16-111، 64-19، 32-77، 29-62 ، 8-69 اسکور کے ساتھ کامیابی کے بعد دسمبر میں قطر میں ہونے والی انڈر-17 عالمی چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

احسن نے کھیل کے پہلے فریم میں 16-111 اسکور کرکے حمزہ کے لیے کوئی موقع نہیں دیا۔

احسن کے 1-3 کی لیڈ پر پہنچنے سے قبل حمزہ نے جزوی طور پر دوسرے فریم میں کھیل میں واپسی کی اور 19-64 کا اسکور کیا، جب تک احسن نے 1-3 کی برتری حاصل کرتے ہوئے دو فریمز میں 32-77 اور 29-69 سےکامیابی حاصل کی، پانچویں فریم میں حمزہ نے احسن کی برتری کم کرتے ہوئے 14-64 جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جونیئر اسنوکر چیمپین نسیم اختر کا بڑا کارنامہ

ایک دلچسپ فائنل کا مقابلہ آہستہ آہستہ اختتام کو پہنچا جب احسن نے چھٹے اور ساتویں فریم میں 66-26 اور 69-8 سے فتح کے ساتھ باآسانی ٹائٹل پر قبضہ کر لیا۔

اسنوکر کی نئی اکیڈمی میں منعقدہ افتتاحی ایونٹ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اپنے اپنے سرفہرست فور سیڈز کو میدان میں اتارا جہاں پنجاب نے غلبہ حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں چاروں پوزیشنز اپنے نام کیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024