بھارتی بحری بیڑے میں نئے ایئرکرافٹ کیریئر کا اضافہ

اپ ڈیٹ 05 اگست 2021
بھارت کے دوسرے ایئر کرافٹ کیریئر نے آئی این ایس وکرانت نے جنوبی ریاست کیرالہ سے مشقوں کا آغاز کیا— فوٹو: اے ایف پی
بھارت کے دوسرے ایئر کرافٹ کیریئر نے آئی این ایس وکرانت نے جنوبی ریاست کیرالہ سے مشقوں کا آغاز کیا— فوٹو: اے ایف پی

ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت نے اپنی بحری طاقت بڑھاتے ہوئے پہلے دیسی ساختہ ایئر کرافٹ کیریئر کی آمائش شروع کردی اور امریکا سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے لیے ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت کے دوسرے ایئر کرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت نے بدھ کے روز جنوبی ریاست کیرالہ سے مشقوں کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: موریشین جزیرے پر خفیہ بھارتی بحری اڈے کا انکشاف

ہندوستانی بحریہ نے کہا کہ ہمارا ملک اب مقامی سطح پر تیار ایئرکرافٹ کیریئر کی صلاحیت سے لیس ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو ہندوستانی حکومت کے 'میک ان انڈیا' سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

262 میٹر(860 فٹ) لمبا نیا ایئر کرافٹ کیریئر، بحری بیڑے میں سابقہ ایئر کرافٹ کیریئر ایڈمرل گورشکوف کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے جسے بھارت نے 2004 میں خریدا تھا۔

بحریہ نے کہا کہ 44 دیگر بحری جہاز اور آبدوزیں مقامی طور پر تعمیر کی جا رہی ہیں۔

اس کے ساتھ حکومت نے تیسرے ایئر کرافٹ کیریئر کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کہا ہے کہ یہ فورس محدود نہیں رہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بحری بیڑے کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کا اعتراض

چین بحر ہند میں اثر و رسوخ کے لیے کوشاں ہے جہاں ہمیشہ سے بھارت کا قبضہ رہا ہے اور اسی لیے وہ تیسرا ایئر کرافٹ کیریئر بھی بنا رہے ہیں۔

بھارتی بحریہ نے پیر کو علیحدہ بیان میں کہا کہ وہ دو جہازوں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی چین کے سمندر اور مغربی بحرالکاہل میں دو ماہ کی مشقوں کے لیے بھیج رہے ہیں جہاں ان مشقوں میں ویتنام، فلپائن، انڈونیشیا، جاپان، آسٹریلیا اور امریکا شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس تعیناتی کا مقصد بحری حدود میں اچھے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آپریشنل استعداد، پرامن موجودگی اور دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی ہے۔

بھارت، جاپان، آسٹریلیا اور امریکا مل کر چار رکنی اتحاد 'کواڈ' تشکیل دیا ہے جسے چین کے خلاف بڑا تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جب پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کا جہاز تباہ کیا...

پچھلے سال متنازع ہمالیائی سرحد پر بھارت اور چین کے مابین جھڑپوں میں 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔

اس سال بھارت نے فرانس کے ساتھ بحری مشقیں بھی کی ہیں اور حال ہی میں خلیج بنگال میں ایک برطانوی ٹاسک فورس کے ساتھ نئے ایچ ایم ایس ملکہ الزبتھ کیریئر کی قیادت میں بھی مشقوں میں شرکت کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Yousuf Aug 05, 2021 10:12pm
Why pakistan is left behind?