رئیل می نے اپنا نیا اسمارٹ فون سی 25 ایس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے جون 2021 میں پیش کیا گیا تھا اور اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ رئیل می سی 25 سے ملتا جلتا ہے تاہم اس کا پراسیسر زیادہ طاقتور ہے۔

سی 25 ایس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 70 کی جگہ ہیلیو جی 85 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ موجود ہے۔

ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود دہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں ٹرپل ٹرے موجود ہے یعنی 2 سم کارڈز کے ساتھ ایس ڈی کارڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے اندر 6000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج رئیل می 2.0 سے کیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

پاکستان میں اس فون کو 20 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں