مائیکرو سافٹ اپنے ڈبل اسکرین فون کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرانے کے لیے تیار

29 اگست 2021
نیا سرفیس ڈو کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ ونڈوز سینٹرل
نیا سرفیس ڈو کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ ونڈوز سینٹرل

مائیکرو سافٹ نے کئی برس بعد اپنا پہلا اسمارٹ فون سرفیس ڈو کی شکل میں 2019 متعارف کرایا تھا جو کہ ایک ڈبل اسکرین فون تھا۔

یہ مائیکرو سافٹ کا وہ فون تھا جس میں ونڈوز 10 کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا اور اسے 2020 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اب کمپنی کی جانب سے اس کا اپ ڈیٹ ماڈل سرفیس ڈو 2 متعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

اس بار سرفیس ڈو 2 میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جارہا ہے اور یہ فلیگ شپ پراسیسر سے بھی لیس ہوگا۔

نئی لیکس کے مطابق سرفیس ڈو 2 میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا۔

مائیکرو سافٹ کا یہ نیا فون اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہوگا اور ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے ماڈل سے کافی حد تک مختلف ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔

لیکس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال کا ماڈل صارفین کی توجہ حاصل نہیں کرسکا تھا اس لیے اس بار کمپنی کی جانب سے سرفیس ڈو 2 کو بہتر بنانے کے لیے کافی کام کیا گیا ہے۔

اس بار این ایف سی کو کانٹیکٹ لیس پیمنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جبکہ اسکرینز زیادہ ہائر ریفریش ریٹ سے لیس ہوں گی۔

اسی طرح پہلے سے زیادہ بڑی بیٹری بھی ڈیوائس کا حصہ ہوگی جبکہ 5 جی سپورٹ بھی فون میں دی جارہی ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ نیا فون ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2017 میں ونڈوز فون پلیٹ فارم کے اختتام کا اعلان کیا تھا اور یہ اس کے بعد 2020 میں کمپنی نے ایک بار پھر اسمارٹ فون مارکیٹ میں قدم رکھے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں