ٹیکنو کا نیا کم قیمت اسمارٹ فون اسپارک 8 پیش

31 اگست 2021
اسپارک 8 — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
اسپارک 8 — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ٹیکنو موبائل نے اپنا نیا کم قیمت اسمارٹ فون اسپارک 8 متعارف کرا دیا ہے۔

افریقی ملک نائیجیریا میں اس فون کو متعارف کرایا گیا۔

اسپارک 8 میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اسپارک 8 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 22 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 6 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے ہائی او ایس 7.6 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

اسپارک 8 کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ کیو وی جے اے کیمرا ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے۔

اس فون کی قیمت 130 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور جلد دیگر ممالک میں بھی اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں