’فارمولا کار‘ پر ندا یاسر کی لاعلمی، پرانی ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2021
پرانی ویڈٰو میں میزبان فارمولہ کار کا مطلب درست انداز میں سمجھ نہیں پاتیں—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرینش اٹ
پرانی ویڈٰو میں میزبان فارمولہ کار کا مطلب درست انداز میں سمجھ نہیں پاتیں—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرینش اٹ

معروف میزبان ندا یاسر کی تقریباً 5 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پا رہیں۔

میزبان کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی۔

جہاں لوگوں نے ندا یاسر پر تنقید کی، ساتھ ہی وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا اور چینل انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ میزبان کو ہٹایا جائے۔

ندا یاسر کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا—اسکرین شاٹ
ندا یاسر کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا—اسکرین شاٹ

کئی لوگوں نے ندا یاسر کی کم علمی پر ان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ صرف مارننگ شوز میں شادیاں کروانا ہی جانتی ہیں، انہیں ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور ’فارمولا‘ لفظ میں فرق کا علم بھی نہیں۔

کچھ افراد نے ندا یاسر کی غلطی پر ان کا موازنہ اداکارہ میرا کے ساتھ بھی کیا جب کہ بعض افراد نے میزبان کی دوسری ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے اسکرین شاٹ کرکے بھی ان پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: تنہا شو کرنے کے بجائے ندا یاسر کا مہمانوں کے ساتھ پروگرام

ندا یاسر کی پرانی ویڈیو کو شیئر کرکے ان کی کم علمی پر طنز کرنے والے افراد میں معروف صحافی بھی شامل تھے۔

بعض افراد نے ان کی پرانی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب شو سے قبل ہوم ورک نہیں کریں گی تو ایسا ہی ہوگا۔

پرانی ویڈیو میں کیا ہے؟

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو دراصل مئی 2016 کی ہے، جس میں ندا یاسر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کو دو طالب علموں سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں یونیورسٹی طلبہ میزبان کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے ملک کی پہلی فارمولا ریس کار بنائی ہے، جسے اب امریکا میں ہونے والے مقابلے میں پیش کیا جائے گا۔

ویڈیو میں طلبہ کو واضح طور پر کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے فارمولا کار بنائی ہے، جس پر میزبان ’فارمولا‘ کے لفظ پر تذبذب کا شکار ہوجاتی ہیں۔

ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ میزبان ’فارمولا کار‘ کو انگریزی کا لفظ ’فارمولا‘ سمجھ بیٹھتی ہیں اور طلبہ سے پوچھتی ہیں کہ ابھی انہوں نے صرف ’فارمولا‘ تیار کیا ہے یا اس پر کوئی تجربہ بھی کیا ہے؟

مزید پڑھیں: ندا یاسر صرف شوہر کے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کے سوال پر طلبہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ دراصل ’فارمولا‘ کار کا ہی نام ہے اور وہ اسے بنا چکے ہیں، جس پر صرف ایک ہی شخص بیٹھ سکتا ہے۔

طلبہ کے سمجھانے کے بعد ہی ندا یاسر کو قدرے بات سمجھ آجاتی ہے اور وہ ان سے پوچھتی ہیں کہ کیا انہوں نے بنائی گئی کار پر بیٹھ کر اسے چلاکر دیکھا ہے؟ جس پر طلبہ جواب دیتے ہیں، انہوں نے کار کو چلاکر دیکھا اور انہیں بہت مزہ آیا۔

فارمولا کار کیا ہوتی ہے؟

فارمولا ون کار یا ریسنگ کار دراصل ایک چھوٹی تیز دوڑنے والی کار ہوتی ہے، جو عام طور پر الیکٹرک چارجنگ سے چلتی ہے۔

مذکورہ کار میں صرف ایک ہی ڈرائیور کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے، کار کے ٹائر کھلے ہوتے ہیں۔

فارمولا ون کار کو ایف ون کار بھی کہا جاتا ہے اور اسی نام سے مذکورہ کاروں کی ریس کے عالمی مقابلے بھی ہوتے ہیں۔

پاکستانی طلبہ کی جانب سے 2016 میں بنائی گئی کار کو امریکا میں دنیا بھر کے طلبہ کی جانب سے بنائی گئی الیکٹرک ریسنگ کار کے میلے میں بھی لے جایا گیا تھا۔

فارمولا کار میں صرف ایک شخص ہی بیٹھ سکتا ہے—فائل فوٹو: فیس بک
فارمولا کار میں صرف ایک شخص ہی بیٹھ سکتا ہے—فائل فوٹو: فیس بک

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں