کایلی جینر کی اُمید سے ہونے کی تصدیق

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2021
گزشتہ ماہ ہی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ماڈل امید سے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
گزشتہ ماہ ہی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ماڈل امید سے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

سیلف میڈ ارب پتی ماڈل و بیوٹی انفلوئنسر 24 سالہ کایلی جینر نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی دوسری مرتبہ ماں بننے والی ہیں۔

کایلی جینر سے متعلق گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکی و برطانوی میڈیا نے خبریں دی تھیں کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

میڈیا میں خبریں آنے کے بعد اب اداکارہ نے اس کی تصدیق کردی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہاں حمل ٹھہرنے کے بعد کروائے گئے ٹیسٹس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ارب پتی ماڈل نے تصدیق کی کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کب تک وہ دوسری مرتبہ ماں بن جائیں گی۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی 90 سیکنڈز کی ویڈیو میں ان کا بے بی بمپ دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 5 سے 6 ماہ کے حاملہ ہیں۔

ماڈل و بیوٹی انفلوئنسر کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہیں حمل ٹھہرنے کے بعد کرائے گئے متعدد ٹیسٹس او الٹرا ساؤنڈ کرواتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

ویڈیو میں کایلی جینر کی پہلی بیٹی سٹرومی ویبسٹر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں کایلی جینر کے پارٹنر گلوکار تریوس اسکاٹ اور ان کی والدہ کو بھی دکھایا گیا ہے۔

جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی—فوٹو: پریس ایجنسی
جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی—فوٹو: پریس ایجنسی

ماڈل کی جانب سے 8 ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسے 6 کروڑ مرتبہ کے قریب دیکھا جا چکا تھا۔

کایلی جینر کی جانب سے اپنے ہاں جلد دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کیے جانے کی پوسٹ پر کئی شوبز شخصیات اور انفلوئنسرز نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیں: کایلی جینر کی بیٹی کی تصویر نے ریکارڈ بنا لیا

ان کے ہاں شادی سے قبل ہی 2018 میں بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور اب بھی ان کے اور تریوس اسکاٹ کے ہاں شادی سے قبل ہی دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات قائم ہیں۔

اپنے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش کے ایک سال بعد ہی انہوں نے دوسرے بچے کی پیدائش کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور 2020 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ 7 بچوں کی ماں بنیں۔

کایلی جینر متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ وہ بہت سارے بچوں کی ماں بننے کی خواہش مند ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
کایلی جینر متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ وہ بہت سارے بچوں کی ماں بننے کی خواہش مند ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں