یقین کرنا مشکل ہوگا مگر موٹر سائیکل کی انجن سے پیدا ہونے والا ارتعاش آئی فون کے کیمرا سسٹم کو متاثر کرسکتا ہے۔

یہ بات ایپل کے سپورٹ فورم میں ایک نئی پوسٹ میں سامنے آئی۔

اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہائی ایمپلیٹیوڈ وائبریشن خصوصاً طاقتور موٹر سائیکل انجن سے پیدا ہونے والال ارتعاش کمپنی کی ڈیوائسز کے کیمرا سسٹم کی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی آئی فون کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ انجن کا ارتعاش ہینڈل بار اور چیسز کے ذریعے بھی ڈیوائس تک منتقل ہوسکتا ہے۔

ایپل کی جانب سے کی گئی تیکنیکی وضاحت کے مطابق اگر تصویر کھینچتے ہوئے حادثاتی طور پر کیمرا کو ہلا دیا جائے تو تصویر دھندی ہوسکتی ہے، اس سے بچنے کے لیے کچھ آئی فون ماڈلز میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن موجود ہے۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ امیج اسٹیبلائزیشن اچھی تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کلوزڈ لوپ اے ایف بھی یہی کام کرتا ہے۔

مگر او آئی ایس اور کلوزڈ لوپ اے ایف سسٹمز کی کارکردگی مخصوص فریکوئنسی رینجز کی ہائی ایمپلیٹیوڈ وائبریشن سے متاثر ہوسکتی ہے۔

ہمارا مشورہ ہے کہ آئی فون کو اس طرح کے ارتعاش سے بچائیں۔

آئی فون 6 ایس، 6 ایس پلس سے تمام آئی فونز میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور کلوزڈ لوپ آٹو فوکس کے فیچرز موجود ہیں مگر یہ دونوں فیچرز کچھ آئی فون ایسیسریز کی مقناطیسی کشش سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس پوسٹ میں ایپل کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اگر آئی فون کے ساتھ موٹرسائیکل یا اسکوٹر پر سفر کریں تو ارتعاش کم کرنے والی ایسیسری کا استعمال کریں تاکہ فون اور کیمرا سسٹم کے لیے خطرہ کم کیا جاسکے۔

آسان الفاظ میں بہتر ہے کہ آئی فون کے ساتھ موٹرسائیکل یا ایسی کسی سواری پر سفر نہ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں