وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 100 فیصد ویکسینیشن کے لیے موبائل ویکسینیشن شروع کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ منصوبہ ہے کہ اسلام آباد سو فیصد ویکسینیٹڈ ہو، یعنی یہاں کا ہر شہری، ہر مکین کو کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکا لگا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس کو ممکن بنانے کے لیے ہمیں موبائل ٹیموں کے زیادہ استعمال کی ضرورت ہوگی، اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی شہر میں کچھ آبادی ایسی ہوتی ہے کہ جو باہر نہیں نکلتی یا نہیں نکلنا چاہتی یا ان تک پہنچنا اتنا آسان ہنیں ہوتا، اکثر غریب لوگ ہوتے ہیں یا ان کے وسائل ایسے نہیں ہوتے کہ دن میں کسی بھی وقت چھٹی کرکے یا اپنے کام سے فارغ ہو کر آسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں بجائے اس کے کہ ہم انتظار کریں کہ وہ ویکسینیشن سینٹر تک آئیں، ویکسینیشن سینٹر ان تک پہنچایا جائے تو اس کے لیے یہ موبائل ویکسینیشن کا تصور ہے۔

خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں