شیاؤمی کے ریڈمی 9 سیریز کے 3 سستے اسمارٹ فونز متعارف

28 ستمبر 2021
ریڈمی 9 اے اسپورٹ اور 9 آئی اسپورٹ — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی 9 اے اسپورٹ اور 9 آئی اسپورٹ — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے چند ماہ پہلے ریڈمی 10 کو متعارف کرایا تھا مگر کمپنی نے ریڈمی 9 سیریز کو بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے ریڈمی 9 سیریز کے مزید 3 فونز ریڈمی 9 اے اسپورٹ، 9 آئی اسپورٹ اور 9 ایکٹیو متعارف کرائے گئے ہیں۔

ریڈمی 9 اے اسپورٹ تو شیاؤمی کا رواں سال کا اب تک سب سے سستا فون بھی ہے جبکہ باقی فونز بھی زیادہ مہنگے نہیں۔

ریڈمی 9 اے اسپورٹ اور ریڈمی 9 آئی اسپورٹ

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

یہ دونوں فونز لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں اور فرق بس ریم اور اسٹوریج کا ہے۔

دونوں فونز میں 6.53 انچ کے ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جبکہ میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 25 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12 سے کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرے موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں 4 جی، وی او ایل ٹی ای، بلیوٹوتھ 5.0 اور جی پی ایس قابل ذکر ہیں۔

ریڈمی 9 اے اسپورٹ میں 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ریڈمی 9 آئی اسپورٹ میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ریڈمی 9 اے کا 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 3 جی بی ریم والا فون 108 ڈالرز (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

ریڈمی 9 آئی اسپورٹ کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 120 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 125 ڈالرز (لگ بھگ 22 ہزار روپے) میں دستیاب ہوگا۔

ریڈمی 9 ایکٹیو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس ریڈمی فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

دیگر فیچرز میں وائی فائی 5، ڈوئل 4 جی وی او ایل ٹی ای، بلیو ٹوتھ اور ہیڈ فون جیک قابل ذکر ہیں۔

فون کا 4 جی بی ریم والا ماڈل 120 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم والا فون 148 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں