• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

منال خان اور احسن محسن ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

شائع September 29, 2021
دونوں نے ہنی مون کی تساویر و ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ
دونوں نے ہنی مون کی تساویر و ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے احسن محسن اکرام اور منال خان ہنی مون منانے جنوبی ایشیائی ملک مالدیپ پہنچ گئے۔

منال خان اور احسن محسن نے 10 ستمبر کو شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں نے 11 ستمبر کو ولیمے کی تقریب بھی منعقد کی تھی۔

شادی کے دو ہفتوں بعد دونوں ہنی مون منانے جنوبی ایشیائی اور سارک رکن ملک مالدیپ پہنچ گئے، جہاں سے انہوں نے مداحوں کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

دونوں ہنی مون کے لیے 28 ستمبر کو روانہ ہوئے تھے، جہاں 29 ستمبر کو دونوں نے وہاں کے معروف سیاحتی مقامات کی سیر بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن محسن رشتہ ازدواج میں منسلک

دونوں نے انسٹاگرام پر سیاحتی مقامات سے رومانوی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں اور مداحوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیا۔

دونوں نے مالدیپ کی سیر کے موقع پر وہاں کے مقامی افراد اور پرتعیش ہوٹل میں میزبانی کرنے والے ارکان کے ساتھ بھی بنائی گئی ویڈیوز شیئر کیں۔

مزید پڑھیں؛ منال خان اور احسن محسن کی تقریبِ ولیمہ کی تصاویر وائرل

دونوں نے جہاز اور کروز کے ذریعے سمندر کی سیر کی ویڈیوز سمیت وہاں کے پرتعیش ہوٹلوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

احسن محسن اور منال خان سے قبل بھی کئی شوبز شخصیات ہنی مون اور رومانوی لمحات گزارنے کے لیے مالدیپ جا چکے ہیں۔

مالدیپ رومانوی اور پرسکون سیاحتی مقامات کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں میں شہرت رکھتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ایشیائی ملک سیر و تفریح کے لیے یورپی یا افریقی ممالک کے مقابلے میں سستا بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024