انسٹاگرام پر معروف شخصیات کا مواد منفی رجحانات کی جانب راغب کرتا ہے، تحقیق

02 اکتوبر 2021
کم کارڈیشین اور چارلی ڈی امیلیو کو فالو کرنے والے منفی رجحانات کی جانب راغت ہوتے ہیں، تحقیق—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کم کارڈیشین اور چارلی ڈی امیلیو کو فالو کرنے والے منفی رجحانات کی جانب راغت ہوتے ہیں، تحقیق—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اندرونی طور پر کی جانے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انسٹاگرام پر معروف شخصیات کا مواد ان کے فالوورز میں منفی رجحانات کا باعث بنتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فیس بک کی جانب سے سال 2020 میں امریکا، آسٹریلیا اور برازیل سمیت 9 ممالک میں انسٹاگرام صارفین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج حال ہی میں وال اسٹریٹ جنرل نے شائع کیے۔

مذکورہ تحقیق کے دوران 9 ممالک کے ایک لاکھ انسٹاگرام صارفین سے مختلف سوالات کیے گئے، جن میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ کیا وہ معروف شخصیات کا مواد دیکھنے کے بعد غلط انداز میں سوچتے ہیں یا ان کے ذہن میں منفی اور خطرناک باتیں آتی ہیں۔

اسی طرح صارفین سے یہ سوال بھی کیا گیا تھا کہ وہ انسٹاگرام پر مواد دیکھنے کے بعد زندگی سے کتنا مایوس ہوتے ہیں؟

چارلی ڈی امیلیو کا مواد منفی رجحانات کی جانب راغب کرتا ہے، تحقیق—فائل فوٹو: انسٹاگرام
چارلی ڈی امیلیو کا مواد منفی رجحانات کی جانب راغب کرتا ہے، تحقیق—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تحقیق میں شامل افراد سے ان اکاؤنٹس کو مینشن کرنے کا نہیں کہا گیا تھا، جنہیں وہ فالو کرتے یا دیکھتے ہیں۔

تاہم ان کے جوابات کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام نے ان صارفین کے ریکارڈ کو دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ معروف شوبز شخصیات کو فالو کرتے اور ان کا مواد دیکھتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی تحقیق میں انسٹاگرام نوجوانوں کیلئے نقصان دہ قرار، رپورٹ

تحقیق سے معلوم ہوا کہ کم کارڈیشین، بلی آئلش، کنڈیل جینر، جسٹن بیبر، ڈانسر چارلی ڈی امیلیو، آریانا گرانڈے اور کاڈیشین خاندان کے دیگر ارکان کو فالو کرنے والے افراد میں زیادہ منفی رجحانات پائے گئے اور وہ خود سے متعلق بھی غلط سوچنے لگتے ہیں۔

نتائج میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ معروف شخصیات کو فالو کرنے یا ان کا مواد دیکھنے والے صارفین میں کس طرح کے منفی رجحانات پیدا ہوتے ہیں یا وہ خود کو کس اور کیوں دوسروں کے مقابلہ برا محسوس کرتے ہیں؟

کم کارڈیشین کا مواد بھی منفی رجحانات کا سبب بنتا ہے، سروے—فائل فوٹو: رائٹرز
کم کارڈیشین کا مواد بھی منفی رجحانات کا سبب بنتا ہے، سروے—فائل فوٹو: رائٹرز

تاہم نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریبا تمام معروف شوبز و ٹی وی شخصیات کو فالو کرنے والے صارفین کی سوچ منفی ہوجاتی یا ان کے دماغ میں برے خیالات آنے لگتے ہیں۔

نتائج سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ ایلین ڈی جینرس، ڈائنے جانسن، ول اسمتھ اور فٹ بالر نیمار کو فالو کرنے والے صارفین میں منفی رجحانات کی شدت کم ضرور ہوتی ہے مگر وہ بھی منفی خیالات سے محفوظ نہیں رہ پاتے۔

مذکورہ تحقیق سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر کے وسط میں فیس بک کی ہی ایک اور تحقیق سے بات ثابت ہوئی تھی کہ انسٹاگرام نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

مذکورہ تحقیق فیس بک کے زیر تحت اندرونی طور پر 3 سال تک جاری رہی تھی جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ انسٹاگرام نوجوان صارفین بالخصوص لڑکیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج 2019 میں کمپنی کو پیش کیے گئے تھے جن میں دریافت کیا گیا کہ انسٹاگرام استعمال کرنے والی ہر 3 میں سے ایک نوجوان لڑکی کو باڈی امیج ایشو کا سامنا ہوتا ہے۔

مذکورہ تحقیق کے مطابق نوجوانوں نے یہ بھی بتایا کہ انسٹاگرام کے استعمال سے ان میں ذہنی بے چینی اور ڈپریشن بھی بڑھ جاتا ہے۔

بلی آئلش کو فالو کرنے والے بھی برے خیالات رکھنے لگتے ہیں، تحقیق—فائلف وٹو: رائٹرز
بلی آئلش کو فالو کرنے والے بھی برے خیالات رکھنے لگتے ہیں، تحقیق—فائلف وٹو: رائٹرز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں