• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm

عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

شائع October 4, 2021
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کی وجہ بیان نہیں کی — فائل فوٹو / ڈان نیوز
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کی وجہ بیان نہیں کی — فائل فوٹو / ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی رکینیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، 'اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو'۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کی وجہ بیان نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ کراچی میں بجلی بحران کے حل کے لیے کچھ نہ کرپانے کو قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ مسترد کردیا، عامر لیاقت حسین

تاہم چند روز بعد ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ان کا رکنیت سے استعفیٰ مسترد کردیا تھا اور کراچی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اپنی متعدد ٹوئٹس میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ 'وزیراعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے میرا 4 صفحات پر مشتمل استعفیٰ مسترد کردیا اور کہا کہ اس پر بات نہیں ہوگی'۔

عامر لیاقت نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے مطابق 'آپ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں، آپ کی ضرورت ہے اور ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔'

مزید پڑھیں: عامر لیاقت تحریک انصاف سے خفا، مرکزی واٹس گروپ چھوڑ دیا

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے کیا تھا اور سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں وہ 3 سال تک وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے لیکن مارچ 2018 میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

تاہم چند ماہ بعد ہی ان کی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ تلخیاں بھی سامنے آگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024