• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Covid 2019

وزیراعظم، آرمی چیف کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ

شائع October 18, 2021 اپ ڈیٹ October 18, 2021 08:36pm

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔

این سی او سی سےجاری بیان کے مطابق این سی او سی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف محمود گورایہ نے کووڈ-19 کی صورت حال، وبا کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات، ویکسینیشن اور کووڈ-19 کے حوالے سے مستقبل کی انتظامی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان خان نے اس موقع پر ‘این سی او سی کی کوششوں اور وبا کے دوران تحفظ کو یقینی بنانے اور پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے تمام وفاقی اکائیوں کے تعاون کو سراہا’۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026