گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 12 کے چند بہترین فیچرز

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2021
نیا آپریٹنگ سسٹم ابھی پکسل فونز کے لیے دستیاب ہے — فوٹو بشکریہ گوگل
نیا آپریٹنگ سسٹم ابھی پکسل فونز کے لیے دستیاب ہے — فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے نیا اور بہترین آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 12 باضابطہ طور پر پکسل 6 سیریز کے ساتھ متعارف کرا دیا ہے جو صارفین پکسل 3 اور اس سے کے بعد ماڈلز میں بھی اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

تمام کمپنیوں (مخصوص فونز میں) کی جانب سے آنے والے ہفتوں میں ڈیوائسز میں نیا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کیا جائے گا۔

یہ نیا آپریٹنگ سسٹم پہلے سے بہت زیادہ مختلف ہے اور فون کا استعمال بہت مختلف محسوس ہوتا ہے۔

درحقیقت برسوں بعد گوگل نے آپریٹنگ سسٹم کے ڈیزائن میں سب سے بڑی تبدیلی کی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 کے چند بہترین فیچرز اور ان کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔

ایپ پرائیویسی فیچرز

اینڈرائیڈ 12 میں گوگل نے صارفین کو ایپس کے استعمال میں زیادہ شفافیت اور کنٹرول کے لیے متعدد نئے پرائیویسی فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

ایک پرائیویسی ڈیش بورڈ ایپس کو غیر ضروری تفصیلات کو اکٹھا کرنے سے روکنے میں مدد فراہم کرے گا اور تمام ایپس کے لیے کیمرا اور مائیکرو فون کو ٹرن آف کردے گا۔

ری ڈیزائن نوٹیفکیشنز

گوگل کی جانب سے نوٹیفکیشنز کے ڈیزائن کو تبدیل کرکے مزید ماڈرن اور فنکشنل بنایا گیا ہے۔

جب آپ کسی نوٹیفکیشن پر کلک کریں گے تو آپریٹنگ سسٹم آپ کو براہ راست ایپ کی جانب لے جائے گا یا جو ایکشن آپ کرنا چاہتے ہیں وہ کرسکیں گے، جس سے سب کچھ تیزی سے ہوسکے گا۔

کسٹمائزڈ کلر تھیم (پکسل فونز کے لیے)

گوگل پکسل فونز میں آپ جب وال پیپر کا انتخاب کریں گے تو ایک فیچر کلر ایکسٹریکشن پورے سسٹم بشمول لاک اسکرین، ویجیٹس اور نوٹیفکیشنز کو کاسٹیوم کلرز سے اپ ڈیٹ کردے گا۔

ڈبل ٹیپ آپشنز

ایک اور نیا فیچر آپ کے اینڈرائیڈ فون کو ان ایکشن کی جانب واپس لے جائے گا جو آپ نے پہلے کیے ہوں گے۔

سیٹنگز میں Gestures آپشن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر آپ ان ایکشنز کی فہرست دیکھ سکیں گے جو آپ طے کریں گے جیسے اسکرین شاٹ لینا، میڈیا فائلز پلے یا گوگل اسسٹنٹ لانچ وغیرہ۔

ون ہینڈڈ موڈ

اینڈرائیڈ 12 میں چند ڈیزائن تبدیلیاں ایسی کی گئی ہیں جو ایک ہاتھ اور انگوٹھے سے اینڈرائیڈ فونز کو چلانا آسان بنائیں گی۔

اس مقصد کے لیے سیٹنگز یوزر انٹرفیس کو اپ ڈیٹ کرکے سرچ بار کو ڈسپلے کے نچلے حصے میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ ایک ہاتھ سے رسائی آان ہوجائے۔

اسی طرح سلکی ہوم نامی نیا فیچر بھی متعارف کریا گیا ہے جو پورے انٹرفیس کو ایک ہاتھ سے استعمال کے لیے زیادہ موزوں بناتا ہے۔

فیس بیسڈ آٹو روٹیٹ

اینڈرائیڈ 12 پر کام کرنے والے فونز میں آپ اپنے سر کی حرکت کے مطابق آٹو روٹیٹ کے آپشن کو منتخب کرسکیں گے۔

ری سائیکل بن منیجمنٹ

اینڈرائیڈ میں ری سائیکل بن کا ایک خفیہ فیچر ہے جس کو استعمال کرنے کی اجازت ممکنہ طور پر گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 12 میں دی جائے گی۔

اس فیچر سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ دیکھ سکیں گے کہ ڈیلٹ ایپس یا فائلز نے کتنی اسٹوریج اسپیس پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس کو ضرورت پڑنے پر کلیئر کرسکیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں