شارجہ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کامیاب

اپ ڈیٹ 04 نومبر 2021

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے حارث رؤف اور آصف علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، حارث رؤف نے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز بھی مشکلات سے دوچار نظر آئے لیکن شعیب ملک اور آصف علی نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

حارث رؤف کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ پڑھا گیا — فوٹو: اے ایف پی

حارث رؤف نے مارٹن گپٹل کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی—

کین ولیمسن نے 26 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

حسن علی نے نیوزی لینڈ کے کپتان کو رن آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اوپنرز نے پاکستان کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے بولڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے — فوٹو: اے ایف پی

آصف علی نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنا کر پاکستان کو ہدف تک رسائی دلائی— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں فتح کے بعد شعیب ملک اور آصف علی ایک دوسرے مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی