• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:36pm

کس نے کہا میں شادی کر رہی ہوں؟ کترینہ کیف

شائع October 28, 2021
اداکارہ کے مطابق وہ 15 سال سے افواہیں پھیلانے پر سوال کرتی آ رہی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق وہ 15 سال سے افواہیں پھیلانے پر سوال کرتی آ رہی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ ’باربی ڈال‘ کترینہ کیف نے اپنی شادی کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دو ماہ بعد شادی نہیں کرنے جا رہی ہیں۔

دو روز قبل ٹائمز آف انڈیا اور ہندوستان ٹائمز سمیت متعدد معروف بھارتی اخبارات اور ویب سائٹس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ کیف اگلے دو ماہ میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کترینہ کیف ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہوگئیں جب کہ انہوں نے شادی کے ملبوسات کی تیاری کے احکامات تک دے دیے۔

تاہم ایسی خبریں شائع ہونے کے بعد اب کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میڈیا کو کس نے کہا کہ وہ شادی کر رہی ہیں؟

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ سے بات کرتے ہوئے کترینہ کیف نے واضح کیا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنی جا رہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ ان سے متعلق مذکورہ خبریں کس نے اور کیوں پھیلائیں؟

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے شادی کی تیاریاں تک شروع کردیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے شادی کی تیاریاں تک شروع کردیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے یہی سوال کر رہی ہیں کہ ان کی شادی کی خبریں کون پھیلاتا ہے؟

انہوں نے واضح کیا کہ وہ دسمبر میں شادی نہیں کرنے جا رہیں اور ان سے متعلق شائع خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وِکی کوشل دسمبر میں شادی کریں گے؟

اگرچہ انہوں نے دسمبر میں شادی کی خبروں سے انکار کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر وکی کوشل سے تعلقات یا مستقبل میں ان سے شادی پر کوئی بات نہیں کی۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ دو سال سے جاری ہیں اور انہیں بعض تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

رواں برس جون میں اداکار انیل کپور کے بیٹے اداکار ہرش وردھن نے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں غلط نہیں بلکہ درست ہیں اور وہ ایک جوڑے کے طور پر زندگی گزار رہے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا میں بھی ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں شائع ہوتی رہی ہیں، تاہم دونوں نے کبھی واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا۔

وکی کوشل سے قبل کترینہ کیف کا نام چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جب کہ اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

حال ہی میں وکی کوشل کی ریلیز ہونے والی فلم ’سردار ادھم‘ کے بعد ان کےتعلقات، منگنی اور شادیوں کی افواہوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 نومبر 2024
کارٹون : 5 نومبر 2024