محض 15 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہونے والا فون ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس

28 اکتوبر 2021
نوٹ 11 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ریڈمی
نوٹ 11 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ریڈمی

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی نے اپنے نئے فلیگ شپ ریڈمی 11 سیریز کے 3 فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11، نوٹ 11 پرو اور نوٹ 11 پرو پلس کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔

ریڈمی 10 سیریز کے مقابلے میں اس بار نئے فونز میں کافی کچھ تبدیل کیا گیا ہے جیسے نیا ڈیزائن، پراسیسر اور دیگر فیچرز۔

تینوں فونز میں آئی آر بلاسٹر، جے بی ایل ٹیونڈ اسٹیریو اسپیکرز اور ہیڈ فون جیک موجود ہیں۔

ریڈمی نوٹ 10 کی طرح اس بار بھی کمپنی نے دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل کیمرا فون نوٹ 11 پرو کی شکل میں متعارف کرایا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

یہ اس سیریز کا سب سے سستا اور کم طاقتور فون ہے جس میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4، 6 اور 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

ریڈمی نوٹ 11 میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ 5 جی ڈوئل کارڈ، ڈوئل اسٹینڈبائی اور ایکس ایکسیز لائنر موٹر سے لیس ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل بیوٹی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل مین اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے۔

یہ فون 11 نومبر سے دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1199 یوآن (32 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

ریڈمی نوٹ 11 پرو میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ کے ستھ ہے۔

ڈیوائس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

نوٹ 11 پرو میں 5160 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

نوٹ 11 پرو کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1599 یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1899 یوآن (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2099 یوآن (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

یہ فون کافی حد تک 11 پرو سے ملتا جلتا ہے یعنی 6.67 انچ کی ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فون کے اندر ڈیمینسٹی 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

مگر فون کی خاص بات اس کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون محض 15 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہوسکتا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو اور پرو پلس بھی 11 نومبر سے دستیاب ہوں گے۔

نوٹ 11 پرو پلس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1899 یوآن (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 126 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2099 یوآن (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2299 یوآن (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں