آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021ء میں پاکستان نے اپنی جیت کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح ہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بھی پکی کرلی ہے۔

پاکستان کی اس بہترین کارکردگی پر شائقین کی خوشی بھی دیدنی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر پاکستان کی فتوحات کا جشن مناتے صارفین بھارت کے زخموں پر بھی نمک چھڑک رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بولی وڈ فلم کے ایک مشہور ڈائیلاگ کو موجودہ صورتحال کی نسبت سے تبدیل کردیا۔

خالد زیب نامی ٹوئٹر صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں بھارت کے صفر پوانٹس ہونے پر طنز کیا گیا۔

اسی طرح سہیل علوی نامی صارف نے بھی ایک میم شیئر کی جس میں بھارتی ٹیم کو دیگر ٹیموں کے سامنے پاکستانی ٹیم کا تعارف کرواتے ہوئے دکھایا گیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے پاکستان کی جانب سے 4 مسلسل فتوحات حاصل کرنے کی عکاسی کرتی ہوئی ایک ویڈیو شیئر کی۔

صارفین نے دیگر ٹیموں کے ساتھ ساتھ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو بھی نہیں بخشا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پر موجود دباؤ کو بیان کرنے کے لیے بولی وڈ فلم کا ایک دلچسپ منظر شیئر کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں