Dawnnews Television Logo

سال 2021 میں مداحوں سے بچھڑنے والی شوبز شخصیات

رواں سال پاکستان میں جہاں متعدد شخصیات کورونا کے باعث انتقال کر گئیں، وہیں بعض افراد دیگر بیماریوں سے بھی زندگی کی جنگ ہار گئے۔
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2021 03:56pm

گزشتہ برس کی طرح سال 2021 میں بھی جہاں عام لوگ کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، وہیں اہم شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات بھی مداحوں سے بچھڑیں۔

رواں سال ڈراما ساز حسینہ معین، اسما نبیل اور عمر شریف سمیت متعدد نامور شوبز شخصیات مداحوں سے بچھڑیں۔

اس رپورٹ میں ہم ان چند معروف شخصیات کو سال کے اختتام پر یاد کر رہے ہیں، جو سال 2021 میں مداحوں سے بچھڑیں۔

شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم

ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو فر بیگم 30 جنوری 2021 کو انتقال کر گئی تھیں۔

— فوٹو بشکریہ شان شاہد فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ شان شاہد فیس بک پیج

لولی وڈ کے ’رانجھا‘ اعجاز درانی

پاکستانی فلموں کے رومانوی ہیرو کہلائے جانے والے اور 1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد یکم مارچ کو انتقال کر گئے تھے۔

— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کنول نصیر

پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کا اعزاز رکھنے والی ریڈیو اناؤنسر کنول نصیر کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 26 مارچ کو 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھی۔

—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستانی ڈراموں کی ’ملکہ‘ حسینہ معین

پاکستانی ڈراموں کی ’ملکہ‘ کہلائی جانے والی ڈراما نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں 27 مارچ کو فانی دنیا سے رخصت ہوئیں۔

— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

معروف لوک گلوکار شوکت علی

صوفی و لوک گلوکار شوکت علی کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد 2 اپریل کو جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

اداکارہ سنبل شاہد

سینئر اداکاراؤں بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد 6 مئی کو کورونا کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

—فائل فوٹو:انسٹاگرام
—فائل فوٹو:انسٹاگرام

ماضی کی مقبول اداکارہ طلعت صدیقی

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ طلعت صدیقی 82 برس کی عمر میں9 مئی کو انتقال کرگئی تھیں۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

معروف مزاح نگار فاروق قیصر عرف انکل سرگم

معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر عرف انکل سرگم 15 مئی کو حرکت قلب بند ہونے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

— فائل فوٹوز: ڈان/اسکرین شاٹ
— فائل فوٹوز: ڈان/اسکرین شاٹ

معروف گلوکار سنی بینجمن جان المعروف ایس بی جان

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار و غزل گائک سنی بینجمن جان المعروف ایس بی جان 5 جون کو مداحوں سے بچھڑے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

گلوکار و موسیقار فرہاد ہمایوں

نومبر 2018 میں برین ٹیومر کا شکار ہونے والے معروف گلوکار و موسیقار فرہاد ہمایوں 8 جون کی صبح انتقال کر گئے تھے۔

—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

سینئر ٹی وی اداکارہ خورشید شاہد

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ اور اداکار سلمان شاہد کی والدہ، خورشید شاہد 95 برس کی عمر میں لاہور میں 27 جون کو انتقال کر گئی تھیں۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

سرائیکی و پنجابی فوک گلوکار اللہ دتہ

’شاماں پے گیاں، ڈھولے تے ساڈی یاریاں، پیار نال پیار دا جواب ہونا چاہی دا اور کوئی دسو ہا سجن دا ہال‘ جیسے گیت گانے والے گلوکار اللہ دتہ لونے والا 29 جون کو انتقال کر گئے تھے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

اداکار انور اقبال

ردو اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والے پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ علالت کے باعث یکم جولائی کو انتقال کرگئے تھے۔

—فائل فوٹو : فیس بک
—فائل فوٹو : فیس بک

ماڈل نایاب ندیم

ماڈل نایاب ندیم کو رواں برس 11 جولائی کو سوتیلے بھائیوں نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا اور ان کی تشدد زدہ لاش لاہور کے گھر سے ملی تھی۔

—فائل فوٹو:فیس بک
—فائل فوٹو:فیس بک

لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر

’تنہائیاں’ اور ’ان کہی’ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر 16 جولائی کو انتقال کرگئی تھیں۔

— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

ڈراما نگار اسما نبیل

خانی، باندی، دمسی، خدا میرا بھی ہے اور سرخ چاندنی‘ جیسے ڈراموں کی کہانی لکھنے والی ڈراما نگار اسما نبیل طویل عرصے تک کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 2 جولائی کو انتقال کر گئی تھیں۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ دردانہ بٹ

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ 12 اگست کو کورونا کے باعث 83برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

سینئر اداکار طلعت اقبال

سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا کے ہسپتال میں علالت کے باعث 24 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔

—فائل فوٹو فیس بک
—فائل فوٹو فیس بک

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف

لیجنڈری کامیڈین، اداکار و میزبان عمر شریف 66 سال کی عمر میں 2 اکتوبر کو جرمنی میں انتقال کر گئے تھے، انہیں علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

ایوارڈ یافتہ ڈھول استاد پپو سائیں

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتہ ڈھول استاد ذوالفقار علی المعروف ’پپو سائیں‘ طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد 8 نومبر کو انتقال کر گئے تھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار سہیل اصغر

سینیئر اداکار و صداکار سہیل اصغر 65 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد 13 نومبر کی دوپہر کو خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک