پاکستانی 2021 میں گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2021
پاکستانی سال بھر میں اسپورٹس سے متعلق معلومات تلاش کرتے رہے—اسکرین شاٹ
پاکستانی سال بھر میں اسپورٹس سے متعلق معلومات تلاش کرتے رہے—اسکرین شاٹ

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی سرچ انجن ’گوگل‘ نے سال 2021 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی معلومات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

’گوگل ٹرینڈز‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سال 2021 میں پاکستانیوں کو نہ تو کورونا کی وبا کے اثرات کی فکر تھی اور نہ ہی انہیں ملکی سیاست، معیشت اور حکومت میں کوئی دلچسپی تھی۔

پاکستانی سال بھر صرف اور صرف اسپورٹس اور خاص طور پر کرکٹ سے متعلق معلومات تلاش کرتے رہے۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان میں تلاش کی جانے والی 10 بڑی معلومات میں کوئی ایک بھی معلومات سیاست اور معیشت کی معلومات شامل نہیں۔

پاکستانی سال بھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے میچز سے متعلق معلومات تلاش کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

حیران کن طور پر پاکستانیوں نے روایتی حریف بھارت کے ساتھ قومی ٹیم کے میچ کو تلاش ہی نہیں کیا، تاہم اس کے بر عکس انڈیا بمقابلہ انگلینڈ کے میچ کو تلاش کیا۔

پاکستانیوں نے سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچ کو تلاش کیا۔

پاکستانیوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی 10 معلومات درج ذیل ہیں۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا - 10

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ - 09

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ - 08

بھارت بمقابلہ انگلینڈ - 07

پاکستان بمقابلہ زمبابوے - 06

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ - 05

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ - 04

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) - 03

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز - 02

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ - 01

حیران کن طور پر پاکستانیوں نے بھارت سے قومی ٹیم کے میچ کو تلاش ہی نہیں کیا— فوٹو: اے ایف پی
حیران کن طور پر پاکستانیوں نے بھارت سے قومی ٹیم کے میچ کو تلاش ہی نہیں کیا— فوٹو: اے ایف پی

سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹس

حارث رؤف - 10

دانش عزیز - 09

عابد علی - 08

شاداب خان - 07

محمد رضوان - 06

حسن علی - 05

شاہین آفریدی - 04

فخر زمان - 03

آصف علی - 02

شعیب ملک - 01

— تصویر: ایم عارف/ وائٹ اسٹار
— تصویر: ایم عارف/ وائٹ اسٹار

تبصرے (0) بند ہیں