امریکا کی متعدد ریاستوں میں بدترین طوفان سے 70 سے زائد افراد ہلاک

11 دسمبر 2021
ریاست کینٹکی کے علاقے مے فیلڈ میں طوفان سے ہونے والے تباہی کے مناظر— فوٹو: اے ایف پی
ریاست کینٹکی کے علاقے مے فیلڈ میں طوفان سے ہونے والے تباہی کے مناظر— فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی نصف سے زائد ریاستیں طوفان اور ہوا کے بگولے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینٹکی کے شہر مے فیلڈ میں طوفان سے عمارتیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں اور سڑکوں پر جابجا درخت اور اینٹوں بکھری پڑی ہیں اور عمارتوں کے صرف ڈھانچے باقی بچے ہیں۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان 'ائیڈا' امریکی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا

گورنر اینڈی بیشر نے کہا کہ ان طوفانوں سے کینٹکی کی مختلف کاؤنٹیز کو نقصان پہنچا، میرا اندازہ ہے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ہے اور یہ تعداد 100 تک ہو سکتی ہے، یہ کینٹکی کی تاریخ کا سب سے بدترین ٹورناڈو ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طوفان کے نتیجے میں پیش آنے والے ایک واقعے میں موم بتی فیکٹری کی چھت تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

کینٹکی میں دن کے ابتدائی گھنٹے میں 56ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم تھے اور گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

فیکٹری میں کام کرنے والے ایک مزدور کیانا پیریز نے کہا کہ اس سے قبل کہ مزدور کچھ سنتے اور تیز آندھیاں چلنے کو محسوس کرتے، فیکٹری کی چھت تباہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست میں طوفان سے 10 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

ادھر ریاست الینوئس میں طوفان سے ایمازون کا ویئرہاؤس تباؤس تباہ ہو گیا جس سے ویئرہاؤس میں کام کرنے والے 100 سے زائد مزدور پھنس گئے۔

فیکٹری میں کام کرنے والے ایک مزدور کیانا پیریز نے کہا کہ اس سے قبل کہ مزدور کچھ سنتے اور تیز آندھیاں چلنے کو محسوس کرتے، فیکٹری کی چھت تباہ ہو گئی۔

طوفان کی پیش گوئی کرنے والے ماہر موسمیات روجر ایڈورڈ نے کہا کہ رات گئے طوفانوں کے ایک سلسلے مین کینٹکی کا رخ کیا اور تباہ کن طوفان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

امریکا کی دیگر ریاستوں میسوری، ٹینیسی اور آرکانساس میں بھی طوفان سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

آرکنساس میں طوفان سے 90 بستروں پر مشتمل ایک نرسنگ ہوم تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: امریکا: ریکارڈ بارشوں کے باعث دو ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، 6 افراد ہلاک

کریگ ہیڈ کاؤنٹی کے جج مارون ہیڈ نے کہا کہ طوفان براہ راست اس نرسنگ ہوم سے ٹکرایا، ہم خوش قسمت ہیں کہ زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی نہیں ہوئے، صورتحال مزید ابتر ہو سکتی تھی۔

ٹینیسی میں ریاست کے محکمہ ایمرجنسی کے ترجمان ڈین فلینر نے کہا کہ خراب موسم کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے، دو افراد لیک کاؤنٹی اور ایک اوبیون کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے۔

مغربی کینٹکی میں طوفان کے سبب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں