کیا سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان واقعی سب کچھ ٹھیک نہیں؟

02 جنوری 2022
دونوں کی شادی کی ایک تصویر  — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی شادی کی ایک تصویر — فوٹو: انسٹاگرام

اداکار احد رضا میر اور سجل کے درمیان رومان اکٹھے کام کرنے کے ساتھ بڑھا اور پھر ابوظبہی میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل ان کی شادی ہوئی۔

مگر وہ دونوں حالیہ ہفتوں میں اکٹھے نظر نہیں آئے جس سے یہ افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں۔

مگر کیا واقعی ایسا ہے؟ تو ڈان آئیکون کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سجل علی نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ شوہر کے بارے میں بھی بات کی جس میں بظاہر اس طرح کے تاثر کی تردید نظر آتی ہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا 'احد ماضی میں اپنے انٹرویوز میں زیادہ تر میرے بارے میں بات کرتے تھے مگر اب میں ایسا کررہی ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں بہت کم انٹرویوز کا حصہ بنتی ہوں اور مجھے یہ فکر بھی رہتی ہے کہ اگر مجھ سے احد کے بارے میں پوچھا گیا تو میں بس بولتی ہی چلی جاؤں گی'۔

انہوں نے منگنی اور شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا 'ہماری منگنی اس وقت ہوئی جب ہم نے اکٹھے آنگن میں کام کرنا شروع کیا، اس موقع پر احد نے مجھے شادی کی پیشکش کی جس پر میں نے کہا کہ انہیں میرے خاندان سے بات کرنی چاہیے'۔

سجل علی نے مزید بتایا 'اگلے دن میں بیمار ہوگئی اور احد کی والدہ نے 3 دن تک میرا خیال رکھا، میرے والد بہت حیران ہوئے مگر میری بہن نے انہیں بتایا کہ احد کا خاندان شادی کے بارے میں سوچ رہا ہے، جب میں ٹھیک ہوگئی تو احد کے والدین لاہور آئے، میرے خاندان سے ملے اور ہماری منگنی ہوگئی'۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا 'بعدازاں میں نے احد سے پوچھا کہ انہیں منگنی کی جلدی کیا تھی، تو انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں ڈر تھا کہ اگر انہوں نے مجھ سے شادی کے بارے میں نہیں پوچھا تو وہ مجھے کھو سکتے ہیں اور میں کسی اور شادی کرسکتی ہوں'۔

دونوں اب کسی پراجیکٹ میں اکٹھے کام کیوں نہیں کررہے؟ آخری بار وہ زی 5 کی سیریز دھوپ کی دیوار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس پر کافی تنازع بھی ہوا تھا۔

منگنی کے موقع کی تصویر — فوٹو: بشکریہ احد رضا میر انسٹاگرام
منگنی کے موقع کی تصویر — فوٹو: بشکریہ احد رضا میر انسٹاگرام

سجل علی نے اس سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا 'میرے خیال میں دھوپ کی دیوار کی کہانی سادہ تھی اور میں ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کام کررہی ہوں، مگر احد اور میں نے فیصلہ کیا کہ ہم اکٹھے کافی زیادہ کام کررہے ہیں اور ہمیں اس سے وقفہ لینا چاہیے، ماسوائے اس صورت میں جب کوئی ایسی کہانی ہمارے پاس آئے جس کو ہم انکار نہ کرسکے'۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ جوڑا عوام کے ساتھ اب ایک ساتھ کیوں نظر نہیں آرہا۔

ان کا کہنا تھا 'کیا آپ کو معلوم ہے کہ میری زندگی کا سب سے مشکل وقت کیرئیر کے حوالے سے کونسا تھا؟ جیسے میری والدہ کا انتقال ہوجانا، جس وقت میں اپنے کیرئیر کے 2 بڑے پراجیکٹس او رنگریزا اور یقین کا سفر میں کام کررہی تھی'۔

مگر انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس وقت جب وہ کیرئیر کے حوالے سے کامیابی کی نئی منازل طے کررہی ہیں تو انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

مکمل انٹرویو انگلش میں اس لنک پر جاکر پڑھیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Zeba a slam Jan 03, 2022 11:46am
Kuch nahi