حسنین کا بگ بیش میں ٹرپل وکٹ میڈن کے ساتھ شاندار ڈیبیو

02 جنوری 2022
بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے حسنین نے میڈن اوور کراتے ہوئے تین وکٹیں بھی حاصل کیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے حسنین نے میڈن اوور کراتے ہوئے تین وکٹیں بھی حاصل کیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے پہلے ہی میچ کو یادگار بنا لیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میتھیو گلکس نے 57 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے خرید کر 93رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت سڈنی نے 7 وکٹوں پر 172رنز بنائے۔

ایڈیلیڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے حسنین نے پہلے ہی اوور میں میچ کا پانسہ اپنی ٹیم کے حق میں پلٹ دیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نے اننگز کے تیسرے اوور میں میتھیو شارٹ کو آؤٹ کر کے پہلی وکٹ حاصل کی اور اگلی ہی گیند پر جیک ویدرلڈ کو بھی چلتا کردیا۔

ایک گیند بعد ہی فاسٹ باؤلر نے جوناتھن ویلز کی وکٹ بھی حاصل کر لی اور اپنا پہلا اوور میڈن کرایا۔

حسنین نے چار اوورز کے کوٹے میں صرف 20 رنز دیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

حسنین کی شاندار باؤلنگ کے سبب ایڈیلیڈ کی ٹیم 20ویں اوور کی پہلی گیند پر 144رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح سڈنی تھنڈرز نے میچ میں 28رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

میتھیو گلکس کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں